تازہ تر ین

پاک سر زمین کو بنجر بنانے کی دھمکی …. مودی کی گیدڑ بھبکی

دہلی  (ویب ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی در اندازی کا سلسلہ جاری ہے جس میں صرف اور صرف معصوم افراد کو نشانا بنایا جارہا ہے لیکن پاک فوج کی جانب سے بھارتی افواج کو ہر محاز پر منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے جب کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن ان کے رنگیلے وزیراعظم بڑھکیں مارنے میں کسی سے پیچھے نہیں، موصوف کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مزید بڑھک مارتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی افواج کی اہلیت جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔
مودی سرکار پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب پر اس قدر حواس باختہ ہوگئی کہ اب پاکستان کا پانی بند کرنے کی بڑھک ماررہی ہے، نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے بہنے والے پانی پر بھارتی کسانوں کا حق ہے لہذا اب ہم دریائے سندھ کے پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان جانے سے روک دیں گے اور اس پانی کو مقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے۔
مودی نے کہا کہ حکام کو ہدف دے دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بہنے والے پانی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کس طرح اس پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور پاکستان میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اس پانی پر بھارت کا حق ہے اور اس کو پاکستان میں نہیں جانے دے سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain