Tag Archives: nawaz shareef

نیب میں پیش ہونگے یا نہیں،بڑی خبر آگئی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے نیب میں 2 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا۔ نیب کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود نوازشریف اور ان کا خاندان نیب کے سامنے پیش ہورہا۔ نیب کی جانب سے شریف خاندان کو اتوار کے روز طلب کیا گیا تھا تاہم کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہ ہوا جب کہ آج بھی نوازشریف بذات خود نیب کے سامنے حاضر نہ ہوسکے تاہم انہوں نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔نوازشریف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ کھلم کھلا خلاف ورزی تحقیقات نہیں بلکہ دھوکا ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کے طریقہ کار کے تحت تحقیقات کا آغاز ہونا چاہئے چئیرمین نیب کا مقرر کردہ افسر تحقیقات کا مجاز ہوگا جب کہ  نیب تحقیقات آرڈیننس 1999 کے تحت ہوئیں تو ہم اسے قبول کریں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کرادی ہے درخواست پر فیصلہ آنے تک پیش نہیں ہوسکتا۔

یوم آزادی والے دن نواز شریف نے الٹی میٹم دیدیا

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے قائداعظم کی وفات کے بعد جمہوریت اور قانون کو نظر انداز کرکے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جس نے قائد کا پاکستان توڑدیا اور اگر یہ تماشا بند نہ ہوا تو پاکستان کو کسی دوسرے حادثے سے دوچار کردے گا۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کی قیادت میں جمہوری اور قانونی طریقے اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا لیکن بدقسمتی سے ان کی وفات کے بعد ہم نے جمہوریت اور قانون کو نظر انداز کرکے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جس سے قائداعظم کا پاکستان ٹوٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹوٹنے سے ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اسی راستے پر گامزن کیا جائے جو قائداعظم نے طے کیا تھا جب کہ ہمیں طے کرنا ہوگا کہ ہر صورت اور ہر قیمت ووٹ کے تقدس کو اپنائیں گے اوراس کو برقرار رکھیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ اگر مشرقی پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہوتا اور ترقی میں پیش پیش ہوتا تو خوشی ہوتی تاہم اگر ہم ووٹ کے تقدس کا احترام اور اس کی حرمت کا خیال کرتے تو کبھی یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پوتا داداکے زمانے کے کیسز آج تک بھگت رہا ہے لیکن فیصلے نہیں ہورہے، لوگوں کی ساری جائیداد لگ جاتی ہے لیکن فیصلے نہیں ہوتے جب کہ پاکستان بنانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ یہاں مساوات نہ ہو، چند لوگوں کے پاس گھر ہیں تو باقی کے پاس بھی ہونی چاہئیں تاہم جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے انہیں گھر دیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے لیے آئین میں ترمیم کریں گے جب کہ اگر یہ تماشا بند نہ ہوا تو پاکستان کو کسی دوسرے حادثے سے دوچار کرے گا، ووٹ کا تقدس لائیں گے اور احترام بھی کرائیں گے کیوں کہ اسی کی وجہ سے ملک نے مصیبتیں جھیلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چند لوگوں کی نہیں 20 کروڑ عوم کی ملکیت ہے، 2013 میں لوڈشڈنگ اور بدامنی عروج پر تھی جب کہ 4سالوں میں لوگوں نےدیکھا کہ ہم نے وعدے پورے کیے

بال بال بچ گئے مگر پاور شو میں بڑا خطرہ ،خود کش حملے بارے اہم ترین خبر

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے لاہور اور جی ٹی روڈ پر واقع مختلف شہروں میں تاریخی استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، استقبالیہ قافلوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوازشریف راستے میں 14 مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔ جن مقامات پر نوازشریف کا خطاب متوقع ہے ان میں روات، جہلم، سرائے عالمگیر، گجرات، مریدکے، فیروز والا، شاہدرہ موڑ اور نیازی چوک شامل ہیں۔ نوازشریف پیر کو بھی پنجاب ہاو¿س میں جی ٹی روڈ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کے انتخابات کے بارے میں بریفنگ لیتے رہے۔ وزیرداخلہ نے جی ٹی روڈ پر عوامی اجتماع کو محفوظ اور فول پروف بنانے کے اقدامات بارے سابق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ نوازشریف کے روڈ شو کے لیے تمام سہولتوں سے مزین ایئرکنڈیشنڈ ٹرک تیار ہورہا ہے جبکہ بلٹ پروف اور جیمر والی پجارو بھی تیار ہے۔ نوازشریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور آمد سے متعلق وفاق اور پنجاب کے حکومتی عہدیداروں و افسروں نے سرجوڑ لیے، متعدد اہم اجلاس ہوئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے رینجرز کے جوانوں کی خدمات لینے کی تجویز سامنے رکھ دی۔ دو ہفتے کے لیے لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، تمام ہوٹلز، ہاسٹلز عارضی طور پر رہائش پذیر افراد کا مکمل ڈیٹا چیک کرنے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے افسروں و حکومتی عہدیداروں کی بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے اور وہاں پر پنجاب میں موجود انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب حکام کے مطابق مکمل حکمت عملی آج فائنل ہو جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ دفاعی قوتوں کی زیر نگرانی کام کرنے والے حساس ادارے پچھلے 4دنوں سے مسلسل ن لیگ کی وفاقی حکومت کو مشورے دے رہے ہیں کہ وہ لاہور تک اپنے قافلے کو جی ٹی روڈ کی بجائے موٹر وے کے ذریعے لاہور جانے پر تیار ہو جائیں۔ حساس اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان دفاعی اداروں کو اس بات سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ اسے اپنے لئے کوئی خطرہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف عوامی سطح پر کوئی بڑا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کی افواج کا حتمی فیصلہ یہی ہے کہ وہ ہرگز سول حکومت کی بالادستی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتی لیکن انہیں مکمل یقین ہے کہ وہ خود نواز شریف کی اپنی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ حساس اداروں کی یہ بھی اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی سے جہلم تک تصادم کا کوئی خطرہ نہیں لیکن کسی بھی جگہ پر ن لیگ کے بڑے جلسوں یا بڑے مظاہروں میں تصادم ہو سکتے ہیں۔ بالخصوص گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور کے مضافات میں مخالف سیاسی ووٹروں کے طرف سے مزاحمت بھی متوقع ہے تاہم نواز شریف تک براہِ راست بھی اطلاعات پہنچائی گئیں وہ کسی قیمت پر اپنا پروگرام ترک یا تبدیل کرنے کےلئے تیار نہیں۔ دریں اثناءلاہور میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے جنوبی پنجاب سے بھی قافلے روانہ ہوں گے۔ ملتان سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے 9اگست کو لاہور کے استقبال میں مسلم لیگ (ن) ملتان کے عہدیداران کے قافلے آج سے روانہ ہونے شروع ہو جائیں گے حالانکہ تنظیمی سطح پر لاہور سے باہر کے کارکنوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن، سٹی جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کی قیادت میں الگ الگ قافلے لاہور جا کر میاں نوازشریف کا استقبال کریں گے۔ مزید برآں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر زاہد عدنان گڈو، یوتھ ونگ رہنما سہیل فراز، عبدالرحمن فری نے کہا ہے کہ قائد نوازشریف کے استقبال کے لئے ملتان سے ہزاروں متوالے کارکن شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خواتین رہنماﺅں ثروت خان، فہمیدہ چوہان سمیت چودھری آصف، آفتاب جٹ، منور خان ایڈووکیٹ، عمران انصاری، نوید جٹ، ملک کمیل، مرزا جنید، عثمان عزیز، رانا اشتیاق، معین قریشی، عامر قریشی، حاجی رمضان، میاں اویس، ماجد شفیع، ملک شفیق نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر کے مطابق ایم پی اے فرح منظور رند کی قیادت میں میاں نوازشریف کے والہانہ استقبال کے لئے خواتین کا قافلہ منگل کو بابو صابو انٹر چینج پر اپنے قائد کے استقبال میں شریک ہوگا، قافلہ میں ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نوشین ملک، مریم، اقصیٰ کے علاوہ دیگر خواتین شامل ہیں۔ خانیوال سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا خالد علی تاج کی زیر قیادت میاں نوازشریف کی لاہور آمد پر قافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ انہوں نے قافلہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی لاہور آمد پر تاریخی استقبال ہوگا۔
رینجرز کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے آو¿ٹ فال روڈ سگیاں پل بند روڈ پر تاج کمپنی کے سامنے ورکشاپ کے گراو¿نڈ میں تین روز سے کھڑے ٹرک میں زوردار دھماکہ ہواجس سے 45افراد زخمی ہوگئے۔ٹرک مکمل طور پر تباہ، ورکشاپ کی عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل، اردگرد کی دیگر عمارتیں بھی جزوی طور پر تباہ ہوگئیں۔ٹرک چوری کا تھا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کانشانہ سابق وزیر اعظم نواز شریف تھے۔ ٹرک ہفتے کے دن لایا گیا تاہم ہفتے کے دن ہی نواز شریف نے اپنا لاہور آنے کا روٹ اور دن تبدیل کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ٹرک سوات سے آیا تھا جبکہ اس پر خوبانی کا پھل لوڈ تھا۔ ٹرک کے اندر 200سے 250کلو گرام بارودی مواد موجود تھا ۔ جائے وقوعہ سے ایک لاش بھی ملی ہے جس کی شناخت امانت علی کے نام سے ہوئی ہے جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ دریں اثناءلاہورمیں سگیاں پل کے قریب مقابلے کے دوران 4دہشت گرد مارے گئے ۔3فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق 7دہشت گرد لاہورسے شیخوپورہ آرہے تھے کہ سی ٹی ڈی سے مقابلہ ہوگیا۔ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایاگیا ہے جن سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ریلی کو بھی اسلام آباد سے لاہور آتے اسی روٹ سے گزرنا تھا جہاں ٹرک میں بم دھماکہ ہوا۔ ریلی نے اس راستے سے ہوتے ہوئے حضرت علی ہجویریؒ دربار پہنچ کر ختم ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ ریلی ہو مگر ریلی کا روٹ چند روز قبل بدلا گیا اور ریلی کا وقت بھی بدلا گیا جس سے لاہور بڑے نقصان سے بچ گیا۔
روٹ تبدیل

نواز شریف کا استقبال ،یوسی چیئرمینوں کو لیگی رہنماﺅں کا اہم ٹاسک مل گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر اعظم پاکستان کی ریلی کی صورت میں لاہور آمد کے حوالے سے طے ہونے والے شیڈول کے بعد اراکین پنجاب اسمبلی سمیت لارڈ مئیر اور ڈپٹی مئیرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ 2 سو 70 یونین کونسلوں سے فی کس چیئر مین اور وائس چیئرمین کو 5 سو کارکن ساتھ لانے کیلئے تیاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سڑکوں شاہراﺅں اور گلی محلوں میں سابق وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے پوسٹر، بینرز اور فلکیس آویزاں کر دی گئیں ،فنڈز کا استعمال عوامی نمائندوں کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر فقید المثال استقبال کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ اس حوالے سے لارڈ مئیر لاہور اور ڈپٹی مئیرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ اراکین پنجاب اسمبلی جو کہ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز کو تمام پروگرام کو مانیٹر کرنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کا کہا گیا ہے جس پر مختلف عوامی نمائندوں کی کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں اور اس حوالے سے ہر یونین کونسل چیئر مین کو فی کس کم از کم 5 کارکنوں ساتھ لانے کا کہا گیا ہے اور لارڈ مئیر سمیت ڈپٹی مئیر اس کے علاوہ اپنے حمائیوں اور کارکنوں کو اکٹھا کریں گے چیئرمین ،ڈپٹی میئرز اور لارڈ مئیر کے ذمہ لاہور استقبال سے جلسہ گاہ تک کو سجانے اور گلی محلوں تک سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کے حق میں کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے۔ تاکہ استقبال کے موقع پر چیئر مین حمائتی افراد کی تعداد کوبڑھا سکیں اس حوالے سے عوامی نمائندوں کو فنڈز کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا اور پارٹی پرچموں سمیت بینرز فلیکس کیلئے بھی فنڈز خرچ کرنے کا کہا گیا ہے۔ تاہم میاں نواز شریف کی ریلی سے قبل ہی شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر فلیکس اور بینز آویزان کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں میاں نواز شریف کے حق میں اراکین پنجاب اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے اپنی تصاویری مہم شروع کردی ہے ۔

”ان کو فوری طور پر 20ارب دے دو“ نواز شریف کا بطور وزیر اعظم آخری حکمنامہ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جاتے جاتے یوریاکھادبنانے والے کارخانے مالکان کو20ارب روپے فوری اداکرنے کاحکم صادرفرمادیا کہ یوریابنانے والے کارخانوں کے مالکان کے20ارب روپے کے کلیم فوری اداکردیئے جائیں اوراس مقصد کیلئے صوبوں سے ریکارڈطلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کررکھاہے کہ حکومت کی ہدایت پرکسانوں کوبیس ارب روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ادائیگی ہی نہیں کی ۔قانون کے مطابق فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کی تصدیق متعلقہ صوبائی حکومتوں سے کرواناضروری ہے اورمالکان کے کلیم کاآڈٹ کرانابھی ضروری ہے لیکن سابق وزیراعظم نے یہ تمام قانونی نکات کوختم کرتے ہوئے وزارت خزانہ کوہدایت کی تھی کہ وہ فرٹیلائزرمافیاکو20ارب روپے فوری طورپراداکردیئے جائیں ۔وزیراعظم کی ہدایت پرسیکرٹری وزیراعظم فوادحسن فوادنے یہ حکم جاری کیاہے ،نوازشریف نے اپنے آخری حکم نامے میں بھی مالکان کو20ارب روپے کافائدہ دے گئے

شاہد خاقان عباسی عبور ی اور شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے :نوازشریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے جبکہ عبور ی طور پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مستقل وزیراعظم کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نام کی توثیق کر دی گئی  جبکہ عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل کیا گیا اور تمام لیگی رہنماوں نے نوازشریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کے پارٹی سربراہ کا دامن صاف ہے، قوم کو پتا چل رہاہے کہ ڈس کوالیفیکیشن کیوں ہوئی،کہتے ہیں تنخواہ کیوں نہیں لی؟اثاثہ ہے،اس لیے ڈکلیئرکرناچاہیے تھا،جب تنخواہ وصول ہی نہیں کی تو ڈکلیئر کیوں کرنا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ یہاں جیبیں بھری ہوئی ہیں اور یہ ڈکلیئر نہیں کرتے ، یہ کیا ہورہاہے؟ عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ملک کو واپس کس سمت میں لےجایاجارہاہے؟ ،ہراثاثے اورذرائع آمدن کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، میں اپنے ہر اثاثے پر ٹیکس دیتا ہوں،تین نسلوں کے احتساب سے ملاکیا؟ایک اقامہ جو ذرائع آمدن ہی نہیں ہے۔

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کا اہم حکم بھی آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا، وزیراعظم نواز شریف کا چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل، انتہائی قدم اٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو اس پر ردعمل دینے سے روک دیا ہے، چوہدری نثارنے اپنی پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کے متعلق واضح اعلان کیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں ہو یا ان کے خلاف ہو، میں قومی اسمبلی کی رکنیت اور وزارت سے استعفی دے دوں گا، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں ا ستعفیٰ سے متعلق فیصلہ پر پارٹی رہنماو¿ں کو ردعمل دینے سے روک دیا ہے۔

پانامہ کا ہنگامہ, وزیر اعظم ہا ﺅ س میں بڑے فیصلے

 اسلام آباد ( ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وفاقی وزراءاور مشیروں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثا ر اس اہم پریس کانفرنس میں مو جود نہیں ہیں ۔مریم اورنگزیب کے مطابق چوہدری نثار ابھی بھی ن لیگ کا ہی حصہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعدوزیر اعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شروع ہو گیا جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔

اب یہ تماشا بند ہوجانا چاہیے، میرے صبر کا امتحان نہ لیاجائے،وزیر اعظم

دیر بالا: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی استعفے کی بھیک مانگتے ہیں جب کہ ہمارا احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر دیر بالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تکمیل پر دیر بالا و چترال کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، ترقی کے دشمن 2002 سے 2013  سمیت تمام انتخابات میں مسترد شدہ ہیں جب کہ ملک و عوام کو ترقی سے محروم رکھنے والے سیاست کے قابل نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران فرشتوں کی طرح صادق اورامین بنے بیٹھے ہیں، جے آئی ٹی اورپی ٹی آئی کا احتساب کوئی نہیں مانے گا، اس نوازشریف کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں جو اندھیرے ختم کررہاہے، ہمارا احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے، مجھے سب سے زیادہ اپنی عزت پیاری ہے، اب یہ تماشا بند ہوجانا چاہیے، میرے صبر کا امتحان نہ لیاجائے، ہر روز صبح اٹھ کر استعفے کی بھیک مانگنے والوں شرم کرو، کیا ہم تمہارے ووٹوں سے اقتدار میں آئےہیں، کیا میں نے ٹمبر اور سنگ مرمر کے ٹھیکے لیے ہیں۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیا پاکستان کانعرہ لگانے والوں نے کچھ نہیں کیا، ہم نے ان سے کہا کہ نیا پاکستان چھوڑو، نیاخیبر پختونخوا ہی بنالو مگر وہ یہ بھی نہ کرسکے، نیا پختونخوابھی ہم ہی بنا رہےہیں، بجلی کے منصوبے بھی ہم بنا رہے ہیں اور،چترال میں خواتین یونیورسٹی بھی ہم بنائیں گے، ہمیں چترال کو کراچی، لاہوراور اسلام آباد کے برابر لانا ہے۔

بغاوت کا خطرہ یا ؟؟اراکین قومی اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھل گئے

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن میں بغاوت کے جذبات کچلنے کے لئے خزانہ کے منہ کھول دیئے۔ اراکین قومی اسمبلی کے تمام ترقیاتی بجٹ فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایات پر وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے اراکین کو بغاوت سے علیحدہ کرنے کی طرف اقدام ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے پاس اراکین قومی اسمبلی کی تمام فائلیں فوری طور پر مثبت احکامات جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جس میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں فنڈز کا اجرا اس کے علاوہ دیگر کاموں کی فائلیں موجود ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کی کئی سکیموں بارے ہی احکامات جاری کئے گئے ہیں اور زربوں روپے کے فنڈز فوری طورپر ریلیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں بارے فنڈز کے اجراءبھی فوری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یہ ہدایات وزیراعظم نواز شریف نے اپنے غیر یقینی سیاسی مستقبل کے حوالے سے دی ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کے سوموار کے روز ایڈیشنل سیکرٹری آفس میں تواتر کے ساتھ فائلیں موصول کرتے رہے بالخصوص پنجاب میں بغاوت روکنے کے لئے اراکین قومی اسمبلی کے نام ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جا رہے ہیں۔