Tag Archives: nawaz shareef

’سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا‘

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے ہی صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دیا اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

جیکب آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’لوگ میری شکل دیکھنے نہیں بلکہ کچھ امید لے کر اتنی گرمی میں یہاں آئے ہیں، جنہیں میں یقین دلاتا ہوں کہ حالات بدلیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت نے اپنے ہی صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دیا اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، یہاں کے عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، جیکب آباد میں ’ہیپاٹائٹس بی‘ کے سب سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ جیکب آباد آج بھی سو سال پہلے جیسا ہے۔‘

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’جو ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہورہی ہے وہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے، کراچی میں جائیں تو ہر طرف کچڑے کے ڈھیڑ نظر آتے ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا، کراچی میں پہلے انتشار تھا اور امن و امان کی صورتحال بدتر تھی، لیکن ہم نے بھی تہیہ کیا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرکے دم لیں گے، کاش ترقی کے حوالے سے بھی کراچی کا حال بہتر ہوتا۔‘

انہوں نے جیکب آباد کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ رقم جیکب آباد کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور سڑکیں تعمیر کرنے میں خرچ کی جائے گی۔‘

وزیر اعظم نے جیکب آباد کے لیے بجلی کے 100 ٹرانسفارمر فراہم کرنے، خواتین کے لیے جدید ووکیشنل سینٹر بنانے، جیکب آباد کے عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کلبھو شن کو سزائے موت کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کا دبنگ اعلان

رسالپور (ویب خبریں )وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رسالپور اکیڈمی کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے جب کہ کامیابی کے لیے کوئی مختصر راستہ نہیں اور آپ پر ملک کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہونے کے ساتھ ساتھ امن پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور مسلح افواج بھی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ وزیر اعظم کا ایک اور دبنگ بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مضبوط سٹریٹجک شراکت دار ہیں،سی پیک منصوبے علاقائی روابط کے فروغ کی علامت ہے،سی پیک سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین کا سفارتی اور دیگر تعاون قابل تعریف ہے،سی پیک منصوبے سے خطے کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے،آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے کے فورم میںشرکت کیلئے چین کا دورہ کروں گا۔جمعرات کو چین کی سی پی پی سی سی کے چیئرمین یوژینگ شنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ چینی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کی پارلیمان میں ادارہ جاتی تعلقات قائم ہوں گے،دونوں پارلیمان کے درمیان قریبی تعاون سے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مضبوط سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2015میں چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں چین کا سفارتی اور دیگر تعاون قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے کے فورم میںشرکت کیلئے چین کا دورہ کروں گا،فورم میں شرکت سے روابط،بنیادی ڈھانچے،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا،فورم میں شرکت سے عوامی سطح کے تبادلوں،تھنک ٹینکس سے تعاون کو بھی موقع ملے گا۔انہوں نے ہکا کہ فورم چین سے تعاون بڑھانے کے ساتھ دنیا سے روابط بڑھانے کا بھی موقع فراہم کرے گا،سی پیک منصوبے علاقائی روابط کے فروغ کی علامت ہے،سی پیک سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،سی پیک منصوبے سے خطے کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔اس موقع پر یوژینگ شنگ نے کہا کہ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔.

اقتصادی راہداری اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں، وزیراعظم

گوادر(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گودار کو مثالی بندر گاہ بنانا میرا دیرینہ خواب تھا اور سی پیک اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں۔گوادر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے علاوہ کسی بھی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی لیکن ہم نے سب سے پہلے بلوچستان اور گوادر پر توجہ دی، آج پورے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو اسے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتا ہوا چین سے ملا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کبھی دہشت گردی تھی اب وہاں ترقی ہو رہی ہے، سڑکیں ہوتی ہیں تو اسکول، اسپتال اور یونی ورسٹیاں بنتی ہیں اور خوشی ہے کہ گوادر میں ترقی ہو رہی ہے، گوادر کی ترقی میں یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی حصہ ملنا چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کو مثالی بندرگاہ بنانا میری دیرینہ خواہش تھی اور آج گوادر میں ترقی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر ملکی ترقی کے لئے گیم چینجر ہیں، پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گوادر پر میری خصوصی توجہ اور اسے ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا، یہاں پر ایک عمدہ یونی ورسٹی بنائی جائے گی جہاں ملک کے دیگر شہروں سے بھی طلبا تعلیم کے حصول کے لئے آئیں گے اور یونی ورسٹی کے لئے 500 ایکڑ جگہ بھی خرید لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے گوادر میں 300 بستروں کا اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔قبل ازیں گوادر میں مسلم لیگ (ن) مکران، بولان اور چاغی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہیں اور ان سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے، کارکنوں کا خیال رکھنا ہمارا فر ض ہے، کارکنوں کو مضبوط کرنے سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنائ اللہ زہری سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور صوبے کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔

گوادر(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گودار کو مثالی بندر گاہ بنانا میرا دیرینہ خواب تھا اور سی پیک اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں۔گوادر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے علاوہ کسی بھی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی لیکن ہم نے سب سے پہلے بلوچستان اور گوادر پر توجہ دی، آج پورے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو اسے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتا ہوا چین سے ملا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کبھی دہشت گردی تھی اب وہاں ترقی ہو رہی ہے، سڑکیں ہوتی ہیں تو اسکول، اسپتال اور یونی ورسٹیاں بنتی ہیں اور خوشی ہے کہ گوادر میں ترقی ہو رہی ہے، گوادر کی ترقی میں یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی حصہ ملنا چاہیئے۔یونی ویژن نیوزکے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گوادر کے 50 نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجوانے کا اعلان بھی کیا۔گوادر کے ذہین طلباءکیلئے پاکستان کی بہتری یونیورسٹیوں میں داخلہ دیں گے جن میں سے 50سٹوڈنٹس شامل ہونگے،احسن اقبال کو کہوں گا کہ فوری طور پر عملدرآمد کرائیں۔اگر منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوااور طلبہ کو داخلہ نہ ملا تو احسن اقبال سے جواب لوں گا،اگر احسن اقبال نے داخلہ دلوا دیا تو ان کے سر پر تاج پہنایا جائے گا۔انہوں کہا کہ گوادر کی گلیوں اور سیوریج کیلئے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں اورچند دنوں میں ثناءاللہ زہری صاحب کو 100 کروڑ روپے دے دیا جائے گا۔گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا فائدہ اس ملک میں رہنے کاجہاں علاج کیلئے لوگوں کو اپنی جائیدادیں بیچنی پڑیں ،اس لئے حکومت سرکاری اخراجات پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی اگریہ علاج گوادر کا ہسپتال کرنے سے قاصر ہوگا تواسلام آباد یا لاہور کسی بھی جگہ جا کر مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔نواز شیریف نے کہا کہ یہاں پر پینے کا پانی نہیں جس ہوٹل میں رہ رہا تھا وہاں لکھا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں ہے،اگر ہوٹل کا پانی پینے کے لائق نہیں ہے تو بستیوں کا کیسے پینے کے لائق ہوگا،صاف پینے کے پانی کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہوٹلوں کے پانی کی کوالٹی جیسا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ آپ کا حق اور حکومت کا فرض ہے اورہم ملکر وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر یہ پراجیکٹ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور فوری کام شروع کرنے والے ہیں اور بہت جلد گوادر کے رہنے والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے،50 لاکھ گیلن یومیہ پانی اس پلانٹ سے ملے گا۔ 500 کروڑ روپے اس منصوبے کیلئے خرچ ہونگے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ گوادر کے عوام کے جوش و خروش سے امید کی حقیقی کرن نظر آرہی ہے اور گوادر کے لئے مثالی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے،اللہ تعالیٰ تقدیر بدل رہا ہے،میرا آج کا مشن نہیں ہے،1991 ءمیں جب وزیراعظم بنا تب خواب تھا کہ گوادر بہترین پورٹ سٹی بنے ،مگر ہماری حکومت ختم ہوگئی ،1997 ءمیں پھر کام شروع کیا،دوسروں نے کیوں توجہ نہیں دی کسی نے نہیں سوچا،ہم نے ہی اس کے لئے اقدامات اٹھائے،1999 ءمیں جب ہماری حکومت ختم کی گئی لوگ پھر گوادر کو بھول گئے،ایوان اقتدار نے گوادر کے غریب عوام کو پھر فراموش کردیا گیا اور عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔آج اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے یاد کیا تو گوادر کے عوام کو یاد کیا اور عملی اقدامات کیے،آج گوادر میں عجیب ہلچل محسوس ہوتی ہے ،آج گوادر ترقی کی راہوں پر چل نکلا ہے،شائد میں پہلا وزیراعظم ہوں جو گوادر میں رات رہا ہے،اس سے پہلے کوئی آتا بھی نہیں تھا،مجھے بھی نہیں یاد کہ میں گوادر کے کتنے دورے کرچکا ہوں،بتانا چاہتا ہوں کہ دوردراز سے آئے لوگوں نے کہا کہ میں کوئٹہ سے آیا ،پنجگور سے آیا اور کہا کہ بہت اچھا سفر رہا اور سڑک بہت اچھی تھی ،پہلے ہم ایک دو دن میں پہنچتے تھے اب چند گھنٹے میں پہنچتے ہیں۔کوئٹہ سے حسن ابدال تک ،اور مانسہر ہ سے چائنہ کے بارڈر تک موٹروے بن رہی ہے۔بلوچستان میں 1100 کلومیٹر کی سڑکیں بن رہی ہیں ،جہاں ہم نے سڑکیں بنائی وہاں دہشتگردی تھی۔ایف ڈبلیوای کے لوگوں کا شکرگزار ہوں کے انہوں نے جانیں قربان کرکے سڑکیں بنائیں۔سڑکیں جب بنتی ہیں تو ترقی آتی ہے،سکول ،کالج یونیورسٹیاں ،ہسپتال،کسانوں کی فصلیں مارکیٹ سڑک کے راستے سے جاتی ہیں۔سڑکیں جب بنتی ہے تو انڈسٹری آتی ہے اور بیروزگاری ختم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں میں بہت سرور میں ہوں گوادر کے عوام سے بات کرتے ہوئے اور بھول گیا ہوں کے میں نے کیا کہنا تھا۔آج تک گوادر پر کسی نے اتنی توجہ دی ہے؟بلوچستان کے عوام کو ٹی وی دکھاﺅں گا کہ دیکھوں آپ کے علاقے میں یہ کام ہورہے ہیں،یہ نواز شریف کا شیوہ ،دستور اور ہماری حکومت کا عمل نہیں ہے کہ آئے جلسہ کیا اور چلے گئے ہم عمل کریں گے اور کام شروع کریں گے،آج سمجھتا ہوں کہ آپ 2013 والے پاکستان پر نظر ڈالیں جب حکومت ملی لوڈشیڈنگ،معیشت کی تباہ حالی،عوام بدحال،مزدور بے روزگار اور دہشتگردی عروج پر تھی ،پاکستان اقتصادی تنزلی کی طرف جارہا تھا۔ہم نے عزم کے ساتھ کام شروع کیا،یہی وجہ ہے کہ سی پیک صرف اقتصادی راہداری کا نام نہیں یہ شاہراہ امن اور انسانیت ہے،سی پیک کا بہت سا حصہ بلوچستان کی سرزمین پر ہے،آج مجھے ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے،اب بلوچستان محروم نہیں رہے گا، پاکستان ایشیائ اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا،11 سو کلومیٹر کی سڑکیں بلوچستان میں بن رہی ہیں۔روز بلوچستان ہمارے ایجنڈے او رپروگرام میں ہوتا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایک خوبصورت نظارہ پیش کررہا ہوگا جب زیرتعمیر سڑکیں بن جائیں گی،یہ ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں بنیں گی اور مقامی اور پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان پر ہے،پاور پلانٹ بن رہے ہیں،جب دہشتگردی تھی،آج ترقی جب ہورہی ہے اور جو لوگ انسانوں کا خون کرتے ہیں وہ سب لوگ بھاگ رہے ہیں اور ہم بھگا کر دم لیں گے ،300 میگاواٹ بجلی کے کارخانے سے آپ کے اندھیرے دور ہوجائیں گے۔یقین دلاتا ہوں کے بلوچستان کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑا ہوں اوربلوچستان کی ترقی میں وزیراعلیٰ زہری کے ساتھ ہوں۔وزیراعظم نے مقامی لوگوں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں تو جوں کے توں ہیں ،جب لوگوں کو پتہ چلا کہ گوادر ترقی کررہا ہے تو انہوں نے زمینیں خرید لی،آج لاکھ ڈیڑھ لاکھ کی زمین ایک ڈیڑھ کروڑ کو پہنچ گئی ہے،اربوں روپے کے فائدے اٹھانے والے مقامی لوگ نہیں ہیں،مقامی لوگوں کو بھی حصہ ملنا چاہیے،یہاں کے اصل باشندوں کو معاوضہ اور اس کی قیمت ملنی چاہیے اور راہ نکلنی چاہیے،گوادر کی زمینیں سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوچکی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ گوادر کی طرف ہے، گوادر اب آگے جا رہا ہے، ترقی کا سفر چل نکلا، چند سال میں یہاں خوشحالی آئے گی اور ایک دن پورے صوبے سے بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔ گوادر میں اسکول، کالجز اور اسپتال بنائیں گے، ترقی کا زینہ شاہرائیں ہیں اور اِن سے ہی ترقی آئے گی، سڑکوں سے ہی زراعت ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے یہاں دہشت گردی تھی لیکن اب اللہ کے فضل سے بہتری آئی ہے، گزشتہ روز پسنی سے گوادر 150 کلومیٹر کا سفر سڑک کے ذریعے طے گیا جو سونے پہ سہاگہ ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر رہے ہیں، ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ہدف بتا کر دنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف سے چینی بحری جہازسازکمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں ملک کی معاشی صورتحال میں واضح بہتری آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری ترقیاتی شعبوں میں متعدد اہم اقدامات کئے جارہے ہیں‘ سرمایہ کاری پالیسی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر مرتکز ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ،فاٹا کے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد ۔ 02 مارچ (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فاٹا اصلاحات سمیت ایجنڈے کے دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری سیفران ارباب شہزاد نے کابینہ کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات بارے بریفنگ دی۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے خصوصی دعوت پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

حالیہ دہشتگردی کا تعلق کہاں سے ہے ؟؟ وزیر اعظم نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

انقرہ(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پارسے ہے۔ ترک صدر سے گفتگومیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

وزیراعظم کے حلقہ پر سوالیہ نشان ؟ اندرونی کہانی منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حلقہ موہنی روڈ کے عوام بڑھتے ہوئے جرائم ڈکتیوں اور راہزنی کی وار داتوں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور آئے روز احتجاجی مظاہرے کرکے اپنا احتجاج حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش بھی کررہے ہیں لیکن نہ تو وزیراعظم کو اس کانوٹس لینے کا خیال ہے اور نہ ہی وزیراعلی پنجاب اس بات کا کوئی نوٹس لے رہے ہیں جہاں وزیراعظم کا حلقہ ڈاکوﺅں کی آماج گاہ بن چکا ہو وہاں عام آدمی کا کیا حال ہو گا اس کا اندزاہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے این اے 120سے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے موہنی روڈ پر پیپلز پارٹی کے زونل آفس میں مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر میاں نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا لیکن مجھے دھاندلی سے الیکشن ہروادیا گیا اگر مجھے دھاندلی سے نہ ہروایا جاتا تو آج میں اس حلقہ کو ایک مثالی حلقہ بنا دیتا ےہ ےہاں کے عوام کی کتنی بڑی بد قسمتی ہے کہ ان کے ووٹوں سے کامےاب ہونے کا دعوی کرنے والے وزیر اعظم نے آج تک اس حلقے کا دورہ تک نہیں کیا ہے اور انہیں ےہاں کے عوام سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے اگر اب بھی عوام نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر ان کے ساتھ اسی طرح کا سلوک ہی ہوتا رہے گا۔

پانامہ کیس میں وزیراعظم کا جواب…. سیاسی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کیخلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست پر وزیراعظم کے وکیل نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، ہفتہ کو وزیر اعظم کے وکیل جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید نے درخواست میں صرف الزامات لگائے ہیں الزامات سے متعلق شواہد عدالت کے سامنے پیش نہیں کیے، انکی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں محض الزامات پر نااہل نہیں کیاجاسکتا، شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے کا کوئی ثبوت نہیں دیا میرے خلاف آرٹیکل 62اور 63 سے متعلق کسی عدالتی فورم کا فیصلہ نہیں ہے، میرا نام پاناما لیکس میں ہے نہ ہی آف شور کمپنیوں کا بینی فیشل مالک ہوں،مریم نواز میرے زیرکفالت نہیں ، وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید کی درخواست میں ٹیکس چوری کا الزام بھی لگایا گیا لیکن ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت عدالت کو نہیں کیا گیا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی نہ ہی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا،آرٹیکل 184 کے مقدمے میں کسی کو آرٹیکل 10 اے کے آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم کی جانب سے سراج الحق کی درخواست کے جواب میں بھی اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں جن میں شیخ رشید، لطیف کھوسہ اور تحریک انصاف کے ریفرنسز کا ریکارڈ شامل ہے جبکہ اضافی دستاویز میں عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کا ریکارڈ بھی منسلک ہے اضافی دستاویزات میں عمران خان کی آف شور کمپنی کے 1983ئسے 2014ءتک کے سالانہ ریٹرن کا ریکارڈ اور 2015ء میں آف شور کمپنی ختم کرنے کا ریکارڈ بھی ہے،وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں جہانگیر ترین کے 2013ءکے انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ایس ای سی پی کی جانب سے جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کا ریکارڈ اور جہانگیر ترین کا غیر قانونی طریقے سے شیئرز کی خریداری و فروخت سے متعلق اعترافی بیان اور ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین کو جاری کئے گئے نوٹسز بھی اضافی دستاویزات میں شامل ہیں جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کےلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کا ریکارڈ بھی منسلک ہے۔

وزیر اعظم کا دبنگ اعلان ….دنیا کی پہلی 20معیشوں بارے تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں‘ پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقعات سے زیادہ ترقی کررہی ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت 55 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ سی پیک کے تحت ملک میں صنعتی زون ‘ شاہرائیں اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ہورہی ہے‘ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام جاری ہے‘ ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کررہے ہیں‘ 2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی 20معیشتوں میں شامل ہوگا۔ جمعرات کو عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پاکستان کا دورہ سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے مواقع فراہم کرے گا۔ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو شدید توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا۔ ملک میں اقتصادی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ چیلنج قبول کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے ہیں۔ ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کررہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ 2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی بیس معیشتوں میں شامل ہوگا۔ پائیدار معاشی اصلاحات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقدامات کی بدولت ملک میں افراط زر میں کمی ہوئی ہے۔ خسارہ 8.2 سے کم ہو کر 4.3 فیصد ہوگیا ہے۔ صنعتی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ملک میں صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں غربت میں کمی اور متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی صنعتی زونز قائم کررہے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پچاس ہزار کی حد عبور کی ہے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا خطے کی بڑی منڈیوں میں شمار ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام جاری ہے۔ اقتصادی راہداری کے تحت 55 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ سی پیک کے تحت ملک میکں صنعتی زون‘ شاہرائیں اور بنیادی ڈانچہ کی ترقی ہورہی ہے۔ سی پیک سے گوادر اور چین منسلک ہوں گے۔ سی پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کرے گا۔ پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقع سے زیادہ ترقی کررہی ہے پاکستان ابادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارت کے لئے تیار ہے۔