Tag Archives: pak foj

پاک فوج حکومت کی پشت پر اور حکومت پاک فوج کی پشت پر ہے :احسن اقبال

ننکانہ(ویب ڈسک) صاحب میں شہید کیپٹن حسنین نواز کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاک فوج کے درمیان اس وقت کسی قسم کا اور کسی سطح پر ایک بال برابر بھی فرق نہیں، ہم سب پاکستان کو مضبوط اور پرامن بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں کامیابی تب ہی حاصل کی جاسکتی ہے کہ ہم اس جذبے سے کام کریں کہ ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج حکومت کی پشت پر اور حکومت پاک فوج کی پشت پر ہے، ملک کے دشمنوں کی کوشش ہے کہ بداعتمادی پیدا کی جائے، مضبوط پاکستان کے لیے ہمیں صفوں میں یک جہتی کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایک اقتصادی جنگ بھی لڑرہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنے، ہم نے اندھیروں کو شکست دی ہے، جہاں 20 گھنٹے بجلی نہیں اتی تھی وہاں اب 20 گھنٹے اتی ہے۔ڈی جی ائی ایس پی ار کے بیان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بیان دیا اور انہوں نے وضاحت کردی، بات ختم ہوگئی، میرا بیان نہ فوج کے خلاف تھا ہر ایک سپاہی کی ہم عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ کہتا ہےکہ ملک میں ہر چیز بیڑا غرق اور ستیاناس ہے، ہمیں ایسا کہنے والے طبقے سے اختلاف ہے، میڈیا چیزوں کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن حسنین وہ قابل فخرسرمایہ ہےجس پر ہماری نسلیں بھی فخر کریں گی، جن 3 سپاہیوں نے ان کے ساتھ جام شہادت نوش کیا ان پر بھی فخر ہے۔

پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹےن ڈورانس (Mrs. Martine Dorance) نے الوداعی ملاقات کی،ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزےراعلیٰ نے پاکستان اورفرانس کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کے حوالے سے گرانقدر خدمات پر فرانسےسی سفےرکوخراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فرانس تعلقات کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل ستائش ہےں اور آپ نے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور مستقبل میں بھی میری نیک تمنائیں آپ کےساتھ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمےان بہترےن دوستانہ تعلقات موجود ہےں تاہم دونوں ملکوں کے مابےن معاشی ،تجارتی اوردےگر شعبوں مےں تعلقات کو پائےدار بنےادوں پر فروغ دےنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کےلئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔ فرانس کے سرماےہ کار پنجاب مےں سرماےہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہےں ۔سرماےہ کاروںکوہر ممکن سہولتےں فراہم کرےں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے جن میں پاک افواج ، پولیس کے افسر و جوان، عام شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے جرا¿ت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامےابےوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی اورکہا کہ پاکستان میں جس تیز رفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ہمارا ایجنڈا ہے۔ محروم معیشت طبقات کو ترقی کی دوڑ میں شامل کئے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت پنجاب صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 6 رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ ”جہان پاکستان“ کے سینئر رپورٹر اعجاز احمد بٹ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔

پاک فوج نے لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا ،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور( کرائم رپورٹر) بم دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے اور میاں منشی ہسپتال اورمیو ہسپتال کاکنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا، جس کے بعد ہسپتالوں میں لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، صوبائی وزیر بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، غزالی بٹ، یاسمین راشد اور دیگر سیاسی شخصیات سمیت عسکری شخصیات نے بھی ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں کی عیادت کی۔

بہادر پاک فوج کو سلام ….82بھارتی فوجی جہنم واصل

جموں /نئی دہلی (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 82بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جو گزشتہ 8سالوں میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ سال2016 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 82بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جو گزشتہ 8سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اس قبل 2008میں 85فوجی مارے گئے تھے ۔2009میں 79سیکورٹی اہلکار،جبکہ 2010میں 69فوجی مارے گئے ۔2013میں 53اور 2014میں 47جبکہ 2015میں 39،2011میں 33اور2012میں 15فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔اعدادوشمارمیں بتایا گیاہے کہ 2007میں 122سیکورٹی فورسز کے اہلکار،2006میں 182اور2005کے دوران 244اہلکار مارے گئے ۔