Tag Archives: pak vs aus

میلبورن ٹیسٹ ، کس کا پلڑا بھاری

میلبورن(ویب ڈیسک) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا لئے ہیں جب کہ بارش کے باعث کھیل جلدی ختم کیا گیا تو میزبان ٹیم کو 22 رنز کی سبقت حاصل ہو چکی تھی۔میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا کر پاکستان پر 22 رنز کی سبقت حاصل کی تو خراب موسم کے باعث امپائر نے وقت سے پہلے چائے کا وقفہ لے لیا لیکن مسلسل بارش جاری رہنے کے باعث دوبارہ میچ شروع نہ ہو سکا۔ جب دن کا اختتام ہوا تو آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست وکٹ پر موجود تھے۔قبل ازیں گزشتہ روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے جب کہ ہینڈس کومپ 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ میتھیو ویڈ بھی 9 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے۔ اِس کے قبل ڈیوڈ وارنر گزشتہ روز 144 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے تھے جب کہ رینشا کو یاسر شاہ نے 10 رنز پر کلین بولڈ کیا تھا۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 443 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس میں اظہر علی کے ناقابل شکست 205 رنز بھی شامل تھے جب کہ سہیل خان نے بھی 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کے443 رنزکے تعاقب میں6 وکٹوں پر 465 سکور بنا لیے ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 443رنز کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کو پاکستان پر 22رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔اس وقت آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انکے ہمراہ مچل سٹارک 7رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم چوتھے روز کے کھیل کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 443 سکور 9 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی تیسری شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔کل میچ کا آخری روز ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر میچ ڈر ا ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ آسٹریلیاکی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو رینشا اور ڈیوڈ وارنر نے کیا مگر صرف 10 سکور بنانے کے بعد اوپنر میتھیو رینشا یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ، ڈیوڈ وارنر نے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹ کھیلتے ہوئے 143 گیندوں پر 144 سکور بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ عثمان خواجہ کو بھی وہاب ریاض نے 97کے انفرادی سکور پر اپنا شکار بنایا۔چوتھی وکٹ پیٹر ہینڈسکومب کی گری جو 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نک میڈنسن نے 22 سکور بنائے اور وہ بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔میتھیو ویڈ کو سہیل خان نے 9 سکور بنانے کے بعد آﺅٹ کیا۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے 443 کے جواب میں 465 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہیں۔ میچ کا آج آخری روز ہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور سہیل خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

شاہینوں کی پرواز ….کینگروز کا جارحانہ جواب

میلبورن(ویب ڈیسک) اظہر علی کلی شاندار ڈبل ڈبل سچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 443 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے دو وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے ہیں۔میلبرن میں جاری کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 310 رنز چھ کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو آستریلیا کو محمد عامر کی شکل میں پہلی کامیابی ملی۔نئے بلے باز سہیل خان نے جارحانہ انداز اپنایا اور اظہر کے ساتھ اگلے 20 اوور میں 118 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔سہیل چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 65 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔کھانے کے وقفے کے فوراً بعد اظہر نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی اور 343 رنز پر وہاب ریاض کے آو¿ٹ ہونے کے ساتھ ہی مصباح نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔اظہر نے 364 گیبندوں پر 20چوکوں کی مدد سے 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دوپہر میں کھانے کے وقفے کے بعد وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے آﺅٹ ہونے والے 9ویں کھلاڑی تھے، ٹیم کی نویں وکٹ گرنے کے بعد کپتان مصباح الحق نے پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے بھی وہاب ریاض کو آو¿ٹ کرنے کے ساتھ اپنی ٹیسٹ کیرئیر کی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ہیزل ووڈ اور بولر جیکسن برڈ تین تین پاکستانی کھلاڑیوں کا شکار کرنے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا نے اننگز شروع کی تو ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ہر خراب گیندوں کر باو¿نڈری کی راہ دکھانے کا بیڑا اٹھایا۔یاسر شاہ نے میٹ رین شا کو آو¿ٹ کو کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی لیکن پھر دوسری کامیابی کیلئے پاکستان کو مزید 36 اوورز تک انتظار کرنا پڑا۔عثمان خواجہ اور وارنر نے دوسری وکٹ کیلئے 198 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن تک پہنچا دیا۔وارنر نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری اسکور کی اور 144 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی وکٹ بنے۔جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنائے تھے، عثمان خواجہ 95 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلین اننگز کی خاص بات جارحانہ بیٹنگ تھی جس کی بدولت انہوں نے 4.79 کی اکانومی سے رنز بنائے۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے کامیابی کی بدولت آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔