Tag Archives: punjab assermbly

پنجاب اسمبلی کے 4سال خرچے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے ۔۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کے چار سال مکمل ہو گئے ہیں۔ چار سال تک پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صرف محاذ آرائی ہوتی رہی۔ کبھی کورم پورا کرنے کیلئے گھنٹیاں بجائی جاتی رہیں تو کسی اجلاس میں واک آو¿ٹ ہی مقدر ٹھہرا۔ پنجاب اسمبلی پر چار سال کا خرچہ 4 ارب 11 کروڑ 67 لاکھ 33 ہزار روپے آیا۔ تاہم، صرف 403 دن اجلاس ہوا۔ حقیقی نشستیں 280 رہیں۔ مفاد عامہ کے 148 قانون پاس ہوئے۔ 62 پرائیویٹ بل جمع ہوئے۔ کوئی منظور نہ ہوا۔ 4972 تحاریک التواءجمع ہوئیں۔ 1720 درست قرار پائیں۔ 1510 نمٹا دی گئیں۔ مفاد عامہ کی 2399 قراردادیں جمع ہوئیں۔ 852 درست قرار پائیں۔ 189 پاس ہوئیں۔ 9245 عوامی مسائل کے سوالات جمع کرائے گئے۔4631 کا جواب دیا گیا۔ زیروآور میں مفاد عامہ کے مسائل پر 245 نوٹس لئے گئے۔ 177 ایڈمٹ ہوئے۔ 60 نمٹا دیئے گئے۔ پنجاب اسمبلی کے چار پارلیمانی سالوں میں کئی اجلاس ہنگامہ خیز رہے۔ پانامہ اور ڈان لیکس سمیت کئی اہم ایشوز پر سیاسی محاذ بھی گرم رہا۔