Tag Archives: punjab hkomat

حکومت پنجاب نے سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے یو م شہداکشمیر کے مو قع پر کشمیریو ں سے اظہا ر یکجہتی کے لئے 5فروری کو عام تعطیل کااعلان کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5فروری کو10بجے صبح ایک منٹ کی خا مو شی اختیار کی جائے گی جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں سیمینار ‘ ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے جس میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا۔

پنجاب میں ڈومیسائل ختم کر کے نئے اقدام کا فیصلہ

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈومیسائل کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو آئندہ سے ڈومیسائل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ صوبائی حکومت جلد اس سلسلے میں باضابطہ اعلان کرے گی۔ اس کے بعد صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کر دیئے جائیں گے۔