Tag Archives: Ramzan

پہلا روزہ کب ہو گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، پہلا روزہ اتوار28 مئی کو ہو گا، حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار شعبان کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوسکتا ہے اور ماہ رمضان کا چاند 27 مئی کو آسمان پر جلوہ گر ہو گا لہٰذا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار کو ہوگا ۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا مگر ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس روز چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔سائنس کی کیلکولیشن کے مطابق 26 مئی کو رمضان کا چاند نظر آنے کے بہت ہی کم امکان ہیں، 27 تاریخ کو چاند نمایاں ہو گا۔26 مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا،محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں رویت ہلال میٹی کوچاند مکمل ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات کہتے ہیں سائنس کی رو سے چاند کی پیش گوئی سے متعلق اگلے سو سال تک کے کلینڈرز موجود ہیں تاہم چاند کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

یکم رمضان کس تاریخ کو ہو گا ،ماہر فلکیات نے خوشخبری سُنا دی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں کسی بھی مقام پررمضان کاچاند26 مئی کونظر آنے کا امکان نہیں ہے،یکم رمضان 28 مئی اتوار کو ہوگا،ماہر فلیکات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان اتوار 28 مئی کو ہوگا۔جامعہ کراچی کے معروف سائنسدان اور ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 مئی بمطابق 29 شعبان کوملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کا امکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کو ہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی جمعہ کو چاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے،مزیدبراں افریقا اورامریکا کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کو چاند کی رویت ممکن ہے۔ رمضان کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد قریشی کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 26 مئی کو 12بج کر 44 منٹ پر ہوگی جوں جوں 25 اور 26 مئی کی درمیانی رات ہوگی،کراچی میں 26 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے اور 30 منٹ ہوگی اور اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند 39 منٹ تک 9 ڈگری اونچائی پرموجود رہے گا تاہم نمی اور گرم آب و ہوا کے ساتھ مذکورہ صورتحال میں چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی اور27 مئی کوغروب آفتاب کے وقت ملک کے تمام حصوں میں چاند کی رویت واضح ہوگی۔

رمضان پیکج ، مختلف برانڈز کی 450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

لاہور (ویب ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج 2017 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، مختلف برانڈز کے 450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردیں۔ احترام رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کی سہولت کیلیے رمضان سے پہلے ہی خصوصی رعایت پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں 700سے زائد اشیاکی قیمتوں میں کمی اور اب مزید450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10فیصدتک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کیوجہ سے عوام کو ملک بھر کے تمام اسٹورز پررمضان سے پہلے بھی اعلیٰ کوالٹی کی اشیا خورونوش دستیاب ہونگی۔جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہیں ان میں میزان، ڈالڈ اورتلوکے گھی اور کوکنگ آئل، میزان اور ٹپال چائے، نیسلے ملک پیک دودھ، ایوری ڈے، نیڈو، نیسلے جوسز، نوڈلز، سویاں، اسپیگیٹیز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں، ٹپال فیملی مکسچر950گرام کی قیمت 700روپے سے670روپے،ڈالڈا بناسپتی 5کلو ٹن 895 سے875روپے، تلو گھی 5 کلو ٹن788 سے 773 روپے، نیسلے ملک پیک 250ملی لیٹر30روپے سے 29 روپے، نیڈو 910گرام722 روپے سے710 ، نیسلے جوسز 1000 ملی لیٹر152روپے سے145روپے کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ میں موجود تمام اشیا کی قیمتوں میں دس فیصدتک کی کمی کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ رعایت رمضان المبارک 2017 کے آخر تک جاری رہیگی اور ساتھ ساتھ اس فہرست میں اضافہ ہوتا رہیگا۔