Tag Archives: Sania

بھارت کی بڑی جیت ،پاکستان ہار گیا،ثانیہ مرزا کے سیاسی ٹویٹ نے نیا پنڈورا باکس کھو ل دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹینس سٹاراورپاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزانے آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں جیت پرپاکستانی ٹیم کومبارکبادپیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مبارکباد دی اورساتھ ہی لکھاکہ بھارت کرکٹ میں ہارگیالیکن ہاکی میں جیت گیاہے۔واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے بعدملک بھر میں جشن کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا

ثانیہ مرزا نے اپنی منزل کس کو بول دیا؟….حیرت انگیز انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی آ ل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ سال 2016 کا سیزن ان کیلئے بہت اچھا رہا اور آئندہ سال 2017 میںاچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگی۔ میں عالمی نمبر ایک رہی اور آٹھ ٹور نا منٹس میں کامیابی حاصل کی ۔عالمی نمبر ایک بننے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ۔آئندہ سال بھی گرینڈ سلام جیتنے کی کوشش کرونگی ۔گریند سلام جیتنا ہی میری منزل ہے ۔ڈبلز مقابلوں میں پارٹنر تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں چیک کی بار بور ا سٹرائی کووا کے ساتھ جوڑی جاری رہے گی ۔ہم نے اکٹھے چھ ٹورنا منٹس میں شرکت کی اور دو میں کامیابی حاصل کی ۔وہ تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ہم ایک دوسری کو تب سے جانتی ہیں جب ہماری عمر چودہ سا ل کی تھی ۔مکسڈ ڈبلز میں بھی کروشیا کے آئیوان ڈاڈگ کے ساتھ جوڑی جاری رہے گی ۔وہ انجری کی نجات پانے کی کوشش کررہاہے کیونکہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ہے ۔اگر وہ سو فیصد فٹ نہ ہوئے تو کسی دوسرے کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں جوڑی بنائی جاسکتی ہے ۔