مظفرآباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیر اورمسلم کانفرنس کے صدرسردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ دوسری شادی کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں اور کسی منظم سازش کے تحت یہ افواہ پھیلائی گئی ہے۔انہوں نے اس صورتحال سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا کہ شادی شرعی اورایسا عمل ہے کہ اسکو چھپا کرکرنے کی ضرورت نہیں ھے فی الحال تودوسری شادی نہیں کی اگر کسی کے پاس مناسب پروپوزل ہے تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ سردارعتیق احمد خان بارے تین چار دن سے سیاسی و سماجی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ انہوں نے دھیرکوٹ کے معروف کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرلی ہے جسکی سردارعتیق کی جانب سے تردید آگئی ہے۔

















