Tag Archives: shahbaz-sharif

بعد نماز مغرب شہباز شریف تحریک لبیک کے قائدین کیساتھ کیا کرنیولے ہیں،اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب  ڈیسک) تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کے مطابق تحریک لبیک اور پنجاب حکومت کے مابی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا اعلان آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بعد از نماز مغرب کرینگے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر افضل قادری نے پنجاب حکومت کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بعد از نماز مغرب اہم اعلان کرینگے جبکہ علامہ خادمرضوی اسلام آباد سے دھرنا ختم کر کے لاہور داتا دربار کی جانب گامزن ہیں جس کے بعد وہ بھی یہاں پہنچ   کر بڑا اعلان کرینگے۔ پیر افضل قادری نے بتایاکہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف کئے گئے حکومت کے آپریشن میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثا کی مدد کیلئے حکومت نے پیش کش کی ہے جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک سمجھتی ہے کہ شہدا کے ورثا کی وارث تحریک لبیک ہے اور ہم خود ان کے تمام معاملات کو دیکھیں گے۔

بجلی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا دعویٰ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن(Mrs. Ardi Stoios- Braken) نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او رنیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجو د ہیں اورنیدر لینڈ کو زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری فارمنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بھی نیدرلینڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 400میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس لگائے ہیںجبکہ 300میگا واٹ کے پاور پلانٹس پر کام جاری ہے۔ گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے بجلی کے کارخانوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس کے افسروں و اہلکاروں، عام شہریوں اور زندگی کے ہر طبقے نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور ان قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکاہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہےں اورہم پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود اور لوگوں کے باہمی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات فروغ پائیں گے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےرصدارت آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےرکے منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہزاروں سکولوں مےں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمےر کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اورسکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر سے طلبا ءو طالبات کو بہترےن تعلےمی سہولتےں ملےں گی۔ اضافی کمروں کی تعمےر سے طلباءو طالبات کو بہترتعلےمی ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے ہرطرح کے وسائل حاضر ہےں ۔پنجاب حکومت سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر پر اربوں روپے وسائل خرچ کر رہی ہے اور قوم کے مستقبل کو بہتر تعلےمی سہولتوں کےلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرماےہ کاری ہے۔

 

اگلے ممکنہ وزیر اعظم شہباز شریف بارے اہم رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک)گلوبل سٹریٹجک پارٹنرز کے پاکستان میں کئے جانے والے حالیہ سروے کے مطابق عوامی پسندیدگی کے اعتبار سے پاکستان مسلم لیگ ن 38فیصد کے ساتھ پہلے،پی ٹی آئی 27فیصد کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 17فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 58لوگوں کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے ۔

 

 

وورٹرز امن امان، ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے کا فی مطمئن دکھائی دیتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اگلے ممکنہ وزیر اعظم کیلئے عوامی حلقوں میں پسندیدہ ترین امیدوارکے طور پر ابھرے ہیں۔

سو وہ جو کترا کے گزرتا تھا مرے سائے سے‘ اب سنا ہے کہ مرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے، شہبازشریف کا شعری تبصرہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں میٹرو بس چلانے کے فیصلے پر عمران خان کے بارے میں یہ شعر ٹویٹ کیا ہے۔
وہ جو کترا کے گزرتا تھا مرے سائے سے

تنقید نگار بنے پیروکار

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا تعلیم کے شعبہ میں ریفارمز متعارف کروانا اور اساتذہ اور طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے جیسا کہ ورلڈ بینک کے حالیہ سروے کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کے 93 فیصد سکول بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہیں آپکی حکومت تعلیم کے شعبہ میں ہمیشہ کارہائے نمایاں کرتی رہی ہے اسی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی سندھ میں شہباز شریف کے تعلیم دوست ویژن پر عمل پیرا ہونے کے خواہاں ہیں اور اپنی تعلیمی پالیسیوں کو شہباز شریف حکومت کی طرز پر منتقل کرنے کیلئے ا±ن کا کا از سر نو جائزہ لینے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔

وقت آگیا کہ فیصلے کئے جائیں ،شہباز شریف نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں کے وسائل فراہم کئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو وہ تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں جو وسطی پنجاب میں بسنے والے افراد کو دی گئی ہیں۔ میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تمام بڑے اور اہم منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ہمیشہ فوقیت دی ہے اور ہر پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ آبادی کے تناسب سے 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ملتان پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، اس لئے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خطے میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے اور ان شعبوں میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جس پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 70 برس میں ملک نے بڑے ہچکولے کھائے ہیں۔ہم سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اوردیانت، محنت اور امانت کے ذریعے پاکستان کی تصویر میں خوشنما رنگ بھرنے ہیں۔ اگر اتحاد اور اتفاق سے کام نہ لیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ ہر طبقے اور ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو آگے لے کر جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور میڈیا نے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کر معاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ الزام تراشیاں اور جھوٹ بولنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہیئے۔ موجودہ حالات میں قیادت کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ بولے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کو تو لیڈر کہنا بھی درست نہیں کیونکہ لیڈر قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ بے بنیاد الزامات نہیں لگاتے اور جھوٹ نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تو دائیں بائیں خود چور اور ڈاکو کھڑے ہیں اور آپ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔ میں آپ کو عدالتوں میں لے کر گیا لیکن آپ عدالتوں سے بھی بھاگتے ہیں۔ یہ لیڈرشپ کا کردار نہیں۔ معاشرے میں جو خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں، انہیں مل کر دور کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ وہ فیصلے کئے جائیں کہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو اور کشکول کو توڑ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس مےںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بےزار ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر خموشاں پراجیکٹ کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت اور منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور 8 بڑے شہروں میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنانے کا پروگرام فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں کی طرز پر صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے اور ماڈل قبرستان بنانے کے لئے زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی مربوط انداز سے اس اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب مےں قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہےں اورقانون سب کے لئے برابر ہے۔انہوںنے کہا کہ تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے اےم اےس پر تشددکے ذمہ داروں کےخلاف پولےس نے فوری اےکشن لےاہے اورپولےس نے اےم پی اے کے بےٹوں کو گرفتار کر کے قانون کی عملداری کو ےقےنی بناےا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد افلاس کی زندگی گزارنے والے خاندانوںکے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اوریہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا دین اسلام کا درس ہے۔ غربت معاشرے میں بگاڑ اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کےلئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشی ناہمواری ختم کرکے غربت کے ناسور کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے افلاس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) محمد اجمل میاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نیب کے حقائق سامنے لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن کے انسداد کے لئے نیب کے دائرہ کارمیں مزید توسیع کرنے کی بجائے نیب میں اصلاحات لانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اورپاکستان کی بقا کی خاطر اس لعنت کے خاتمے کے لئے احتساب کا بے لاگ اور کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاہے کہ نیب کی حالیہ اور ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ادارہ مسلمہ طو رپر کرپٹ اور ملکی خزانے کو بے دریغانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے میں ناکام رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس ضمن میں عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف ایکشن نہ ہونے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ نیب کے دائرہ کار کو اعلیٰ عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب اپنا کام دیانت داری اور پسند اور نا پسند سے بالا تر ہوکر کرے۔ انہو ں نے کہاکہ عدلیہ اور آرمی جیسے اداروں میں احتساب کے لئے ان کا اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ میں نیب دائرہ اختیار میں وسعت کی تجویز پر بعض سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں حالیہ دنوں میں ابھر کر سامنے آنے والے تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ،شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی ،ہے اور رہے گی۔ ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصرنے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اوراب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔ دھرنا گروپ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی اوران عناصر کی ترقی مخالف سیاست پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ء میں کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

”اس کو کابینہ سے نکال دیں “شہباز شریف کا حکمنامہ جاری ،کون بنا نشانہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے لاہور کے حلقہ120مےںشاندار اورتارےخی کامےابی حاصل کی ہے جس پر مےں دل کی اتھاہ گہرائےوں سے بیگم کلثوم نواز کو مبارکباد دےتا ہوں ۔ےقےنا مسلم لےگ(ن) نے انتہائی نامساعد حالات اورمشکل حالات مےں 15ہزارکی لےڈ سے کامےابی حاصل کر کے ثابت کردےا ہے کہ ےہ حلقہ ہی نہےں،یہ شہر ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان ،پاکستان مسلم لےگ(ن) اور محمد نوازشرےف کا قلعہ ہے ۔این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر تھی۔ دوستوں کی دعا¶ں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی ملی ہے جو لوگ ےہ کہتے ہےں کہ مسلم لےگ(ن) نے اس حلقے مےں صرف 15ہزار ووٹوں کی لےڈ سے کامےابی حاصل کی ہے وہ جان لےں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2018ءکے عام انتخابات مےں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج ےہاں الحمراءہال مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر محمد نواز شرےف ،وفاقی و صوبائی وزرائ،اراکےن قومی و صوبائی ا سمبلی اورپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ورکرز کنونشن مےں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت آنے سے قبل ملک مےں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شےڈنگ ہورہی تھی اور آج محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شےڈنگ کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ ہوگےا ہے ۔محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے۔ ملک سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کےلئے پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے دن رات کام کےا ہے اورےہ ہماری حکومت کی محنت اوردن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ملک مےں کہےں لوڈ شےڈنگ نظر نہےں آرہی۔لوڈ شےڈنگ ختم ہی نہےں ہوئی بلکہ صنعت،زراعت،تجارتی مراکز،سکولوں اور ہسپتالوں مےں ہر جگہ بجلی موجود ہے اورعوام کو سستی بجلی مل رہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر آج پانچ سال پہلے کا وقت ہوتا تو شاےد اس تقرےب کے دوران اب تک12مرتبہ بجلی جاچکی ہوتی لےکن اب ہماری حکومت کی کاوشوں سے لوڈ شےڈنگ کا کہےں دور دورتک نام و نشان نہےں۔ےہ بجلی پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر محمد نوازشرےف ہی لائے ہےں جس سے آپ کے گھر ،بازار اورگلےاںروشن ہےں۔ دوسری جانب نندی پور اوررےنٹل پاور پراجےکٹس کو بھی سامنے رکھےں اوردےکھےں کے سابق حکمرانوں نے کس طرح ان منصوبوں کے نام پر 20کروڑ عوام کی جےبےں کاٹیں۔بجلی کے منصوبوں مےں کرپشن اورلوٹ مار کرنے والے اب ٹی وی پر بےٹھ کر کرپشن کے خلاف بھاشن اورلےکچر دےتے ہےں ۔قوم ےہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ خان صاحب آپ نے کے پی کے مےں کتنے مےگاواٹ بجلی پےدا کی ہے ؟انہوںنے کہا کہ جب لاہور مےں ڈےنگی آےا تو خان صاحب نے ہمےںڈےنگی برادران کہا۔لےکن جب پشاور مےں ڈےنگی آےا تو وہ ڈر کر پہاڑوں پر چڑھ گئے کہ کہیں ان پر ڈینگی حملہ نہ کر دے۔وہ پہاڑوں پر اس لئے چڑھے کے وہاں ڈےنگی نہےں آسکتا۔ پشاور کے لوگ ڈےنگی سے اللہ کو پےارے ہورہے ہےں،تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھے ہوئے ہےں۔اےسا لےڈر پاکستان کو کےسے چلا سکتا ہے،جو ڈےنگی کے خوف سے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہے ۔عوام نے اس بارے مےں 2018ءکے انتخابات مےں اپنا فےصلہ دےنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئےنی ترمےم مےں ختم نبوت کے معاملے پر قائد محمد نوازشرےف نے فی الفور اےکشن لےتے ہوئے حکم دےا ہے کہ اس قانون کو دوبارہ پہلے والی حالت پر لاےاجائے اور اسی طرح دوبارہ بنایا جائے جیسے یہ پہلے تھا۔ مےں نے اپنے قائد سے کہاہے کہ جس نے ےہ الفاظ بدلے ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ وزےراعلیٰ نے حلقہ اےن اے 120کے انتخابات مےں بےگم کلثوم نوازکی شاندار کامےابی پر اراکےن اسمبلی اورمسلم لےگ(ن) لاہور کے صدر پروےز ملک، صوبائی وزیر بلال یاسین، ایم پی اے ماجد ظہور،ان کی پوری ٹےم اورکارکنوں کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ہر حلقے مےں 13 ہےلتھ کےئر سےنٹرز بنائے جارہے ہےں اورسپورٹس کی سرگرمےوں کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہےںاور جدید سہولتوں سے آراستہ جیمنزیم بنائے جارہے ہیں- ۔وزیر اعلی نے کہا کہ بھابی کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور دراز عمری کیلئے دعا کی جائے کہ اللہ تعالی انہیں جلد شفا یاب کرے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس نے ختم نبو ت کا لفظ بدلا اسے کابینہ سے نکال دیا جائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے حالیہ الیکشن اصلاحات ایکٹ میں درج حلف نامے میں پہلے سے شامل الفاظ میں تبدیلی مسلم لیگ (ن )کے نکتہ نظر کی عکاسی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن )کے صدر محمد نواز شریف سمیت پارٹی کی قیادت کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے قومی زندگی کے ہر مرحلے میں عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہےے کہ وہ بلاتاخےر ایک نئی ترمیم کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں حلف نامے کے حوالے سے متن میں تبدیلی ختم کرکے پرانے الفاظ بحال کردے تاکہ اس سقم سے عوام میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب کے شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، اس کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور کسی بھی کام کو منظم انداز سے کیا جائے تو مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ، اس کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے اس کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

چین کے 68ویں قومی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دشمنوں کے نام زبردست پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی جمہوریہ چین کے68ویں قومی دن کے موقع پر چین کی حکومت ،قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ چین بہترین معاشی پالیسیوں اور محنت کے بل بوتے پر دنیاکی بڑی معیشت بن چکا ہے۔چین نہایت مختصر عرصے میں نہ صرف معاشی بلکہ مضبوط دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اوراس کا کریڈٹ چینی قیادت کو جاتا ہے۔پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے دریچے کھلے ہیں۔سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے۔چین کی پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کے تحفے کو پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکاہے۔پاک چین دوستی کو دنیا میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔چینی صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کاتصور ترقی و خوشحالی کا عظیم الشان ویڑن ہے۔ سی پیک کی مخالف آوازوں کو جان لینا چاہیئے کہ یہ منصوبے رکیں گے نہیں بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی۔ یہ عظیم سفر تیزی سے جاری ہے اورجاری رہے۔