Tag Archives: shahmehmood-qureshi

شاہ محمود قریشی کے بھائی کی مرید پر تھپڑوں کی بارش

ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی نے ایک مرید پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ملتان میں حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے مزار میں عرس کی تقریب جاری تھی جہاں مزار کے گدی نشین اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی جب غسل دینے کی تقریب کے بعد کانفرنس کے مقام پر جانے لگے تو اس دوران شاہ محمود قریشی کے پیچھے ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے لیکن اچانک ایک زائر بھی پچھے آگیا جو مرید حسین کے آگے تھا۔مرید حسین کو زائر کا اپنے آگے چلنا ایک آنکھ بھی نہ بھایا جس پر انہوں نے زائر کو کہاکہ میرے آگے چلنے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی، میں بھی اس مزار کا خانوادہ ہوں، میری بھی شاہ محمود کی طرح عزت کی جائے۔مرید حسین نے زائر پر ایک کے بعد ایک تھپڑوں کی بارش کردی جس پر زائر نے نہ صرف ان سے معافی مانگی بلکہ پاؤں بھی چھوئے لیکن مرید قریشی نے اپنا غصہ برقرار رکھا۔مرید حسین نے اپنے بھائی شاہ محمود کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی درگاہ پر سیاست نہ کریں، یہ گدی ہمارے والد کی ہے، آپ نے سیاست کی خاطر خاندان کا نام ڈبو دیا۔انہوں نے کہا کہ بہت مرتبہ بول چکا ہوں اس راستے سے باز آجائیں لیکن آپ نے قسم کھائی ہے کہ سیاست کے لیے خاندان کا نام ڈبونا ہے، آپ کو ہم لوگ مخدوم کے القابات دیتے ہیں لیکن لوگ آپ کو قبروں کا سوداگر کہتے ہیں کیا آپ کو یہ معلوم ہے، آپ بتائیں ایمان چاہیے یا عمران خان چاہیے۔مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں آپ کے پاس زمین کس طریقے سے کس کا حق مار کر آئی، خدا کو کیا جواب دو گے۔اسی محفل میں شاہ محمود نے اپنے بھائی کو جواب دیا کہ یہ محفل شکوہ جواب شکوہ کی نہیں۔

آخر کار وہی ہو گیا ،شاہ محمود قریشی کی چھٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلادھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن   لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس — پاکستان کی مسلسل نا کام خارجہ پالیسی ابھر کر سامنے آئی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ایک بار پھر خارجہ امور کے افسران انتہائی اہم اجلاس میں پاکستان کا موقف سامنے لانے میں ناکام رہے۔ پاکستان پرعائد دہشتگردوں کو پناہ دینے کے جھوٹے الزام کا کمزور ترین دفاع اور اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر نہ کر پانا مسلسل ناکام خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے برعکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کثیر الجہتی حکمت عملی سے خالی ہے۔ خارجہ امور کی موجودہ صورتحال ایسی ہی رہی تو پاکستان علاقائی سطح پر اپنی ساکھ گنوا بیٹھے گا۔