Tag Archives: sharjeelmemonphoto

”شرجیل میمن کو پھڑکا دو “حکم کس نے اور کیوں دیا ؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف سخت غصے میں سعودی عرب گئے ہیں، آصف زرداری نے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا بیان نواز شریف کی خواہش پر دیا، دو تین دن میں عزیر بلوچ کے مزید انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ سندھ میں جاری آپریشن اب کسی صورت نہیں رکے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے جس میں زرداری یا فریال تالپور میں سے کوئی ایک کہہ رہا ہے کہ شرجیل میمن کو پھڑکا دو۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ذہنی طور پر تیار ہیں اور جانتے ہیں کہ مارشل لاءلگ جائے تاہم اس سے قبل انہیں، فریال تالپور اور ساتھیوں کو باہر جانے دیا جائے۔ شرجیل میمن کو آصف زرداری پسند نہیں کرتے اس لئے تو گرفتاری پر بیان تک نہ دیا۔ شرجیل میمن کو اس لئے واپس آنا پڑا کہ ان کی زمینوں پر قبضے شروع ہو گئے تھے۔ اسحاق ڈار کے اہلخانہ بھی دوبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا میں سیاسی جماعتوں اور باہر کے لوگوں نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کے ذریعے نئی نسل کے ذہنوں میں زہر انڈیلا جا رہا ہے۔ میڈیا ہاﺅسز اور نام نہاد اینکر پرسن بھی پکڑے جائینگے۔ ریاست نے خود کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب باہر کے تمام دوست دشمن ممالک بھی دباﺅ ڈالیں تب بھی کرپٹ عناصر کےخلاف آپریشن نہیں رکے گا۔

کرپشن کیس؛ رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سارنگ لطیب، یوسف کبورو، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان، سید نوید، گلزار علی اورمسعود ہاشمی شامل ہیں۔