Tag Archives: shehryar khan

بگ تھری ایشو پر پاک بھارت پنجہ آزمائی کا امکان

کراچی(ویب ڈیسک )آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری ایشو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید پنجہ آزمائی کا امکان ہے جہاں پی سی بی کا وفد اپنے حامیوں کے زور پر قرارداد کی کامیابی کیلئے بی سی سی آئی اور اس کے اتحادیوں سے مقابلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے اور خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے نفاذ کو قائم رکھنے کیلئے اپنی دولت کے زور پر رائے عامہ ہموار کر لی ہے۔ اگرچہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی کوششوں سے بگ تھری کی مخالفت میں آٹھ ووٹس کاسٹ ہوئے تھے اور زمبابوے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے قرارداد کی مخالفت کی تھی البتہ اس بار امکان ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حامیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے اتحادیوں کے درمیان زبردست زور آزمائی ہو گی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے کیلئے پی سی بی کی کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی جس کے بعد بگ تھری کی تلوار پاکستان اور اس فارمولے کے مخالف ملکوں کے سروں پر لٹکتی رہے گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل شہریارخان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے بورڈ عہدیداروں سے ملاقات کر کے ان کی ممکنہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے پر پی سی بی کی قرارداد کو اس مرتبہ ناکامی کا سامنا رہے گا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 200ملین ڈالرز بچانے کیلئے سری لنکا کے علاوہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنی دولت کے بل پر اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بگ تھری کے خاتمے کی حتمی منظوری رواں ماہ دی جانا ہے تاہم اس پر باقاعدہ عمل جون سے شروع کیا جائے گا۔نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان ….چیئرمین پی سی بی نے دل کی بات کہہ دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں چیرمین پی سی بی شہریار خان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کیساتھ طے شدہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔سمجھوتے کے تحت 6سیریز کھیلنی تھیں.پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں۔ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کونوٹس دیں گے، لیکن اگر انہوں نے نوٹس کے باجود کوئی سیریز نہ کھیلی تو قانونی چاری جوئی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔شہریار خان نے کہا کہ مجھے بورڈ نے مینڈیٹ دیا ہے کہ آئی سی سی میں جاکر بگ تھری کے خلاف جائیں، ہماری بائیو مکینیکل لیب کو جون جولائی میں آئی سی سی کی ایکریڈیشن مل جائے گی، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئے ہوئے مختلف ملکوں کے سیکورٹی ایڈوائزرز اپنے بورڈز کو رپورٹ دیں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کرکٹ بورڈ کو اعتماد میں لیا کہ اگلی ٹرم کے لیے میں بورڈ میں کسی عہدے پر نہیں آﺅں گا، ذاتی فیصلہ ہے، موجودہ مدت مکمل کرنےکے بعد کرکٹ بورڈ سے وابستہ نہیں رہوں گا، پی سی بی پیٹرن کو بتادیا ہے کہ استعفیٰ دینے کو تیار ہوں،یقین ہے کہ ابھی بھارت ہم سے نہیں کھیلنا چاہے گا، ضروری نہیں کہ سیاسی حالات کی وجہ سے کرکٹ نہ ہو۔ایم او یو سائن ہونے کے باوجود 6 میں سے 2 سیریز ضائع ہو چکیں ،ہماراکیس مضبوط ہے،ہمارادس لاکھ ڈالرکانقصان ہوچکا ہے۔ جون میں آئی سی سی کے اجلاس میں نئے آئین کو حتمی شکل دے دی جائے گی،اپریل میں آئی سی سی کی میٹنگ ہوگی۔بھارت سے سیریز کا معاملہ آئی سی سی اجلاس میں بھی اٹھائیں گے،بگ تھری معاملہ، آئی سی سی کے پاس دیگر ممالک کی جانب سے تجاویز آ گئی ہیں،بگ تھری کو قائم رکھنے کی مخالفت کریں گے۔جائلز کلارک کا پی ایس ایل فائنل میں آنا خوش آئند رہا ارو وہ بہت خوش ہو کر گئے تھے۔ آئی سی سی سمیت8 ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزرآئے،مطمئن ہوکرگئے۔ دنیا میں 5بائیو مکینیکل لیب ہیں ،چھٹی پاکستان میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل لاہور میں ہو گا لیکن اسکے میچز ایک سے زیادہ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ شہروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔