ملتان( ویب ڈیسک) ملتان میں جمشید دستی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں جب نواز شریف کا نام آتا ہے تو پہلے نااہل آتا ہے، نواز شریف کو نکالنے پر کسی ملک سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، صرف نواز شریف کہتے رہے مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف نے نااہل ہونے کے باوجود اپنے بھائی کو موقع نہیں دیا، نواز شریف کی پارٹی نے محاز آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے، کئی لوگ جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور ان ارکان اسمبلی کی تعداد 60 سے زائد ہے، 20 سے 25 ایم این ایز کا تعلق تو جنوبی پنجاب سے ہے، وہ بس سیٹی بجنے کا انتظار کررہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سب سے بڑی سازش 5 خاندان ہیں، شہاز شریف کا حدیبیہ کیس جرائم کی ماں ہے، اگر یہ کیس کھل گیا تو شریف خاندان نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہے، عملی طور پر اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے الگ ہو چکے ہیں اور اب شاہد خاقان عباسی ایک نیا وزیر خزانہ دیکھ رہے ہیں۔
Tag Archives: shiekh-rasheed
شیخ رشید بارے انتہائی ’افسوسناک خبر‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ان کو پی ایس ایل فائنل کے روز پرائیویٹ نمبرز سے فون کالز موصول ہوئیں جن پر دھمکی دی گئی کہ 500والے ٹکٹ انکلوژر میں بیٹھے تو خود ہی اپنے ذمہ دار ہوںگے ۔جبکہ ڈرانے کے لئے 4ہزار روپے والے ٹکٹ انکلوژر میں بھی نہ بیٹھنے کی دھمکی دی گئی۔
500والا ٹکٹ اور (وی آئی پی )انکلیوژ،شیخ رشید کی شیخیاں منظر عام پر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے 500روپے والا عام ٹکٹ حاصل کرلیاجبکہ پی ایس ایل انتظامیہ نے شیخ رشید کو وی آئی پی انکلیوژ میں میچ دکھانے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے بنک سے 500 روپے والا آن لائن ٹکٹ حاصل کرلیا جس پر فوری طور پر پی ایس ایل انتظامیہ نے شیخ رشید سے رابطہ کیا اور کنفرمیشن کے بعد شیخ رشید کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پانچ سو روپے والے عام انکلیوژ نہیں بلکہ وی آئی پی انکلیوژ میں بیٹھیں گے۔