Tag Archives: srilanka

سری لنکا میں مسلم کُش فسادات کے بعد سوشل میڈیا پرپابندی عائد

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے طول و عرض  میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں  کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے،ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک،وائبر اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے جب کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔

سری لنکا کا پاکستان کوجیت کے لیئے 174 رنزکا ہدف

دبئی (ویب ڈیسک)شارجہ میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے، کچھ ہی دیر بعد پرسانا شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ تھسارا پریرا بھی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے،سری لنکا کی جانب سے تھرمانے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا انہوں نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے اور عماد وسیم کا شکار ہوئے جب کہ لکمل 23 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2 ،2 جب کہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83، دوسرے میں 32 رنز جب کہ تیسرے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ، سری لنکا 208 رنز تک محدود

پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 208 رنر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 208 پر آؤٹ ہو گئی۔ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی شراکت قائم کی۔سری لنکا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز نیروشن ڈکویلا تھے جو 18رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔سری لنکا کی دوسری وکٹ 102 رنز پر دنیش چندی مل کی گری جنہیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ چندی مل نے 19 رنز بنائے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کے بھی قدم لڑکھڑا گئے اور وہ شاداب خان کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔تھرنگا نے 80 گیندیں کھیل کر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔حسن علی نے اپنی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کپوڈیگیدرا (18) کو چلتا کیا جبکہ سری وردھنے (2) جنید خان کا شکار بنے۔سری لنکا کے ویندرسے بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ تھریمانے اور اکیلا دننجیا بھی اسکور میں محض 28 اور ایک رن کا ہی اضافہ کرسکے۔205 کے مجموعی اسکور کر چمیرا بھی حسن علی کا شکار ہوئے جب کہ 208 رنز پر تھسارا پریرا (38) رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 10 اوور میں 34 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے دو سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم سیریز بچانے کے لئے مہمان ٹیم کو کامیابی درکار ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کرتے ہوئے نوجوان امام الحق کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں۔

مہمان سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوشال مینڈس کی جگہ چمارا کاپوگیدیرا اور سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتا چمیرا ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کو لگاتار دو سیریز میں شکست دے چکا ہے، آخری مرتبہ 2013 میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2-3 اور 2011 میں 1-4 سے شکست دی تھی۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔

سری لنکن اسکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، نروشان ڈکویلا، چمارا کاپوگیدیرا، لہیرو تھرمانے، دنیش چندیمل، ملندا سری وردانا، تھسارا پریرا، اکیلا دنندجایا، جیفری ونڈرسے، دشمانتا چمیرا اور لہیرو گیمج شامل ہیں۔

سری لنکن کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بارے بورڈ کو اہم خط لکھ دیا

دبئی (ویب ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ 40کھلاڑیوں نے بورڈ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں لاہور میں شیڈول تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جا نا چاہتے ہیں ۔اس خط پر پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے تمام سکواڈ اور سری لنکا میں موجود کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے دستخط مو جود ہیں جس میں براہ راست لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے کی بجائے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے میچ کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔دوسری طرف نجم سیٹھی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف سے ملاقات کی جس میں انھوں نے دورئہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پلیئرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے،گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کو آئی لینڈرز کے کامیاب دورہ سے مشروط کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ چند سری لنکن کرکٹرز نے دورئہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، آئی لینڈرز انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل نوجوان پلیئرزکا انتخاب کرسکتے ہیں، سری لنکن بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اپنا نمائندہ 15 اکتوبر کے بعد بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک بھی موجود تھے، انھوں نے پی ایس ایل فائنل کے بعد ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں مثبت رپورٹ دیتے ہوئے سری لنکن بورڈ حکام کو اعتماد دلانے کی کوشش کی ہے۔

سری لنکن ایئر لائنز کے طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے آگ

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکن ایئر لائنز کے بھارت سے سری لنکا جانے والے ایک مسافر طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے اچانک آگ لگی گئی، جسے بروقت بجھا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز 200سے زائد مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ بھارت میں کوچی سے کولمبو کی طرف پرواز پر تھاکہ مسافروں کی سیٹوں کے اوپر دستی سامان کیلئے بنے لاکرز میں سے ایک مسافر کے سامان میں موجود موبائل فون کی بیٹری نے کافی گرم ہو جانے کے بعد اچانک آگ پکڑ لی جسے فورابجھا دیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ہوائی جہاز بھی کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں دنیا کی کئی دوسری فضائی کمپنیوں کی طرح سری لنکن ایئر لائنز نے بھی اپنے مسافروں کو سفر کے وقت اپنے ساتھ سام سنگ نوٹ سیون طرز کے موبائل فون لانے سے منع کر دیا تھا اوریہ پابندی اس فون کی بیٹری کی وجہ سے اس لیے لگائی گئی تھی کہ مختلف ملکوں میں پیش آنے والے چند واقعات میں اس بیٹری نے اچانک آگ پکڑ لی تھی۔سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں دوران پرواز جس موبائل فون کو اچانک آگ لگ گئی، وہ کس کمپنی کا بنایا ہوا یا کون سے ماڈل کا تھا۔