واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب پر صرف سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر( 10 ارب روپے سے زائد) خرچ ہوں گے۔امریکی سکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق ملک کے 45 ویں صدر کے وہائٹ ہاو¿س میں داخلے کے موقع پر ہونے والی عظیم الشان تقریب میں 8 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ اگرچہ ٹرمپ کی تقریب میں شرکائ کی متوقع تعداد موجودہ صدر براک اوباما کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد سے نصف سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود اس تقریب کی سکیورٹی کے اخراجات سابقہ تقاریب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ملک کے 12 سے زائد سکیورٹی ادارے تقریب کے مقام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، اور اس وقت تک سکیورٹی انتظامات پر رقم 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ رقم آخری روز تک اس سے بھی کہیں زیادہ ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کی ایک وجہ یہ ہے کہ نو منتخب صدر کے وائٹ ہاو¿س میں داخلے کے موقع پر امریکا میں 26 احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہو رہے ہوں گے جن میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار سے زائد لوگ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی مخالفت میں سڑکوں پر ہوں گے۔امریکی اخبار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریب کے موقع پر واشنگٹن میں 32 ہزار پولیس اہل کاروں کے ساتھ نیشنل گارڈز کے 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ 5 ہزار سکیورٹی اہل کار پوری تقریب کے دوران واشنگٹن کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے لئے سب سے اہم مسئلہ تقریب کے دوران دہشت گرد کارروائی کی روک تھام اور ٹرمپ کے خلاف احتجاج کو پر تشدد کارروائیوں اور جھڑپوں میں تبدیل ہونے سے روکنا ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے منصب صدارت سنبھالنے کی تقریب میں 18 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جو امریکا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
Tag Archives: trump
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی داماد کو وائٹ ہاوس کے سینئر مشیر نامزد کردیا
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاوس کے سینئر مشیر کے طور پر نامزد کردیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو وائٹ ہاو¿س کا سینئر مشیر بنانے کا اعلان کیا، جو ایک پراپرٹی ڈیولیپر اور پبلشر ہیں۔کشنر اپنے سسر کی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے، اس کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کبھی کوئی سیاسی عہدہ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق 35 سالہ کشنر وائٹ ہاو¿س کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس اور چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔گذشتہ روز اپنے داماد کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا، ‘جیرڈ کشنر صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک شاندار اثاثہ اور قابل اعتماد مشیر رہے ہیں اور مجھے انھیں اپنی ٹیم میں بحیثیت کلیدی قائدانہ کردار شامل کرنے پر فخر ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘وہ کاروبار اور سیاست دونوں میں ناقابل یقین طور پر کامیاب ہیں اور میری ٹیم کے ایک انمول رکن بن جائیں گے، جیسا کہ میں نے سب سے پہلے امریکی عوام کے ایک ایجنڈے کا آغاز کر رکھا ہے’۔دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس نے کشنر کو ایک ایسا شخص قرار دیا جس میں بات چیت کرنے کی غیر معمولی بصیرت ہے اور جو تعاون پر مبنی وسیع اتحاد کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے’۔انھوں نے مزید کہا کہ کشنر کی ‘کھلی ذہنیت، ملائمیت اور گہری عقل’ ان کی ٹیم کے لیے ایک ‘عظیم اثاثہ’ ثابت ہوگی۔دوسری جانب کشنر نے اس نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ جہاز میں افسوس ناک واقع
فلوریڈا(ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو دوران پرواز شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ایک مسافر نے ایونکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارا باپ ملک برباد کررہا ہے۔شورشرابہ کرنے پرایئر لائن حکام نے مسافر کو پرواز سے اتار دیا۔ایوانکا ٹرمپ اپنی فیملی کے ساتھ امریکی ایئر لائن کی کمرشل پرواز سے سفر کررہی تھیں۔طیارے میں ایوانکا کو دیکھ کر ایک مسافر مشتعل ہوگیا اورشدید تنقید کا نشانہ بنایا، یہ اس پرواز میں کیوں ہے ،ایوانکا کو تو پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرنا چاہیے ۔
مسلمانوں کی چھان بین کا میرا مطالبہ درست ثابت ہوا
واشنگٹن(ویب ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی سفیر کے قتل اور برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے پر رددعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کی چھان بین کا میرا مطالبہ درست ثابت ہوگیا ہے۔گزشتہ روزامریکا کے مقامی اخباری نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے یورپ میں ہونے والے پرتشدد حملے یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں سے متعلق درست سوچ رکھتے ہیں،جبکہ اگلے ماہ جب وہ اختیارات سنبھالیں گے تو مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے کے سلسلے میں سخت چھان بین کا نظام لے کر آئیں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کو میرے منصوبے کا پتا ہے وقت نے ہمیشہ مجھے درست ثابت کیا ہے۔ 100 فیصد درست، جبکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کے حالیہ واقعات انسانیت کے خلاف حملہ ہیں اور اسے روکنے کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ کے بیٹوں پر حیران کن الزامات
واشنگٹن( ویب ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے، جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدر کی حلف برادری تقریب تک ممکنہ رسائی دینے کے بدلے 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کیے۔سینٹر فار پبلک انٹیگریٹی(سی پی آئی) نامی ایک ایوارڈ یافتہ ادارے کی رپورٹ میں یہ الزامات سامنے آئے، سی پی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک غیر منافع بخش فاو¿نڈیشن قائم کی گئی، جس کے ذریعے کسی کام کے لیے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری چپھے پیسے لیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا۔سی پی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اوپننگ ڈے فاو¿نڈیشن‘ نامی ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب اور وائٹ ہاو¿س میں ان کے پہلے دن کے لیے منعقد کیے جانے والے ایونٹ کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کو بڑے فنڈ دینے والے 16 افراد نجی استقبالیے میں شرکت کرنے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع بھی حاصل کر پائیں گے، جبکہ 4 خصوصی مہمانوں کو ٹرمپ بڑے بیٹے ڈانلڈ ٹرمپ جونیئر یا چھوٹے بیٹے ارک ٹرمپ کے ساتھ شکار اور ماہی گیری کرنے کا موقع بھی حاصل ہو گا۔رپورٹ کے مطابق تقریب میں شامل مہمانوں کو فن کا مظاہرہ کرنے والوں سےا?ٹوگراف والے گٹار اور دیگر اشیائ بھی میسر آئیں گی۔سی پی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹیوں کے برعکس غیر منافع بخش اداروں کو اپنے ڈونرز ظاہر کرنے کی قانونی ضرورت نہیں ہوتی، اگر لوگ چاہیں تو یہ ادارے کے چیک پر 7 اعداد لکھنے کے بدلےان کو گمنام حیثیت میں صدر تک رسائی دینے کو تیار ہیں۔ایوارڈ یافتہ گروپ کی رپورٹ کے مطابق فنڈ اکٹھے کرنے والی فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ اور ڈلاس کے ارب پتی سرمایہ کار کے بیٹے ٹوم ہکس جونیئر شامل ہیں، گروپ نےاپنی رپورٹ میں فاو¿نڈیشن کے قیام سے متعلق قانونی سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا ہے۔ایونٹ سے متعلق ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام سے حاصل کیے گئے بروشر کےمطابق فنڈز ایک نامعلوم خیراتی ادارے کے نام پر اکٹھے کیے جائیں گے۔بروشر میں کہا گیا کہ اوپننگ ڈے اپ کو ہمارے والد اور دوست ڈونلڈ جوہن ٹرمپ کی یاد گارافتتاحی تقریب میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے پیچھے نومنتخب صدر کے بیٹے نہیں ہیں۔ٹرمپ کی ٹیم کی ترجمان ہوپ ہکس نے کہا کہ ارک اور ڈونلڈ ٹرمپ شکار اور ماہی گیری سے پرہیز کرتے ہیں اور وہ پارٹی کے حامیوں کی اس ایونٹ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، تاہم وہ دونوں ایونٹ سے متعلق کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔ہوپ ہکس کے مطابق اوپننگ ڈے کے ایونٹ سے متعلق جاری کردہ معلومات محض ابتدائی تصور ہے، جس کی تاحال ٹرمپ خاندان نے منظوری یا اس کی حمایت نہیں کی، ان کے بیٹوں کے ناموں کو شامل کیے بغیر کاغذی کارروائی کی گئی۔کمپین لیگل سینٹر فار رفارم گروپ کے جنرل کونسل لیری نوبل نے سی پی آئی کی رپورٹ کے بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور اس کے خاندان کی جانب سے ایک نیا ادارہ بنا کرایک مبہم خیراتی ادارے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جمع کرنا دراصل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صدر سے ملاقات کے وقت کو فروخت کرنا ہے۔
خبر دارٹرمپ امن کیلئے خطرہ
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے گذشتہ روز خبردار کیا ہے کہ ”ایک چین “ کے اصول میں کسی قسم کی مداخلت یا نقصان پہنچانے کے آبنائے تائیوان بھر میں امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہونگے ، اس کے ساتھ ہی تائیوان نے کہا ہے کہ امن برقرار رکھنا ہر ایک کے مفاد میں ہے ، اتوار کو امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ امریکہ اپنی اس دیرینہ پوزیشن پر قائم رہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ، ان کے اس بیان نے ایک ایسی قوم کو پہلے ہی تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی قبل ازیں ٹیلی فون پر بات چیت کی وجہ سے نار اض ہے مزید اپ سیٹ کر دیا ہے ، چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان این فینگ شان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کا مسئلہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ” ایک چین “ اصول کو سربلند رکھنا چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کی سیاسی بنیاد ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا سنگ بنیاد ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اگر اس بنیاد میں مداخلت کی گئی یا نقصان پہنچایا گیا تو پھر چین امریکہ تعلقات کے صحت مندانہ اور مستحکم فروغ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہونگے ، چین نے بارہا خبردارکیا ہے کہ آبنائے بھر میں مشکل سے حاصل کیا گیا امن و استحکام ” آزادی “ کے بارے میں کسی اقدام کی وجہ سے متاثرہو سکتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین صرف اسی صورت میں تائیوان سے رابطہ یا انٹر ایکٹ کرے گا اگر یہ جزیرہ نما 1992ءکے اتفاق رائے کو قبول کرے گا جس میں ” ایک چین “ کے اصول کی توثیق کی گئی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ جب تک دونوں فریقین اس کے ” اہم مقصد “ پر متفق رہیں گی آبنائے بھر تبادلے جاری رہیں گے۔تائیوان کی مین لینڈ افیئر ز کونسل نے کہا کہ پر امن تعلقات آبنائے کے دونوں اطراف کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر اربوں ڈالرزکا نقصان کر ڈالا ….پر کیسے ؟
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ٹوئیٹ نے ایک کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا دیا۔گزشتہ ہفتے بوئنگ کو اپنے ٹوئیٹ سے جھٹکا دینے کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ہیڈ مارٹن کے بارے میں ٹوئیٹ کی جس نے کمپنی کو مالی لحاظ سے ہلا کر رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں اس کمپنی کے ایف 35 طیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اور اس کی لاگت بہت زیادہ ہے، 20 جنوری کے بعد ان اربوں ڈالرز کو بچایا جائے گا۔اس ٹوئیٹ کے ساتھ ہی اس ایرو اسپیس کمپنی کے حصص تین فیصد سے زائد تک گرگئے۔ان شیئر کی تعداد کو دیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کو ساڑھے تین ارب ڈالرز (ساڑھے تین کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کی جانب سے تیار کیے جانے والے ایئرفورس ون کی لاگت پر اعتراض کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کمپنی کو 1.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔دوسری جانب لاک ہیڈ کمپنی نے اس ٹوئیٹ کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پروگرام کی لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کررہی ہے اور اب تک اس میں 70 فیصد تک کمی لائی جاچکی ہے۔نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایف 35 لڑاکا طیاروں کے 9 معاہدوں کی منظوری دی تھی جن کی لاگت 6.1 ارب ڈالرز تھی۔
ٹرمپ کے لئے امریکی صدارت خطرے میں ….سی آئی اے کا خوفناک انکشاف،الیکشن داﺅ پر لگ گئے
واشنگٹن(ویب ڈیسک) سی آئی اے کا حیرت انگیز خوفناک انکشاف ۔الیکشن داﺅ پر لگ گئے ۔ ٹرمپ کی صدارت خطرے میں پڑ گئی۔ سی آئی اے کیجانب سے امریکی حکام کو بتایا گیا ہے کہ یہ با ت وا ضح ہے کہ نو مبر میں ہو نیوالے الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانا روس کا اولین مقصد تھا ۔روس انکی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق اس بیان کے بعد موجودہ صدر اوبا ما نے رپورٹ طلب کر لی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ مل گئی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اشارہ دیتے ہوئے یہ واننگ دی ہے کہ اگر انہوں نے دھمکی آمیزبیانات پوسٹ کرنا بند نہیں کیے تو اکاونٹ بند کردیا جائیگادوسری جانب فیس بک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر کو قوانین توڑنے کی اجازت دے گی اور انہیں اپنی سروس پر متحرک رکھے گی۔ ٹوئٹر ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں دیتے رہے یا سائٹ کے اصولوں کو توڑتے رہے تو انہیں سروس کے استعمال سے روک دیا جائے گا اور دھمکی آمیز بیانات پوسٹ کرنے پر ڈونلڈٹرمپ کااکاونٹ بندکیاجاسکتاہے، اشتعال انگیز بیانات اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ویب سائٹ کے اصول اس کی اجازت نہیں دیتے، یہ اصول سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں،کسی کو استثنا حاصل نہیں ترجمان کا کہنا تھا ‘ٹوئٹر قوانین پرتشدد دھمکیوں، ہراساں کرنے اور نفرت انگیز پوسٹس وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں اور ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اکا و¿نٹس کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے’۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس طرح کے خیالات پر نومنتخب امریکی صدر کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے تو ترجمان نے کہا کہ تمام اکاو¿نٹس پر قوانین کا اطلاق بلا امتیاز کیا جاتا ہے چاہے وہ تصدیق شدہ ہی کیوں نہ ہو۔ دوسری جانب فیس بک ماضی میں بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد نہیں کرے گی چاہے وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کریں۔فیس بک کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس خبری لحاظ سے زیادہ قابل قدر اور لوگوں کی حمایت یافتہ ہوتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاو¿نٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے تاہم ٹوئٹر پر اکثر پوسٹس نومنتخب صدر خود کرتے ہیں۔
پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی، ساتھ ہی دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے ڈالی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے ڈالی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو شاندار شہریوں کا شاندار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا پسندوں گا، بولے کہ وزیراعظم نواز شریف اچھی ساکھ کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک تقریب کے دوران آئی لو پاکستان کا نعرہ بھی لگایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی گئی تھی