تازہ تر ین

ٹرمپ کے بیٹوں پر حیران کن الزامات

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے، جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدر کی حلف برادری تقریب تک ممکنہ رسائی دینے کے بدلے 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کیے۔سینٹر فار پبلک انٹیگریٹی(سی پی آئی) نامی ایک ایوارڈ یافتہ ادارے کی رپورٹ میں یہ الزامات سامنے آئے، سی پی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک غیر منافع بخش فاو¿نڈیشن قائم کی گئی، جس کے ذریعے کسی کام کے لیے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری چپھے پیسے لیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا۔سی پی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اوپننگ ڈے فاو¿نڈیشن‘ نامی ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب اور وائٹ ہاو¿س میں ان کے پہلے دن کے لیے منعقد کیے جانے والے ایونٹ کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کو بڑے فنڈ دینے والے 16 افراد نجی استقبالیے میں شرکت کرنے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع بھی حاصل کر پائیں گے، جبکہ 4 خصوصی مہمانوں کو ٹرمپ بڑے بیٹے ڈانلڈ ٹرمپ جونیئر یا چھوٹے بیٹے ارک ٹرمپ کے ساتھ شکار اور ماہی گیری کرنے کا موقع بھی حاصل ہو گا۔رپورٹ کے مطابق تقریب میں شامل مہمانوں کو فن کا مظاہرہ کرنے والوں سےا?ٹوگراف والے گٹار اور دیگر اشیائ بھی میسر آئیں گی۔سی پی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹیوں کے برعکس غیر منافع بخش اداروں کو اپنے ڈونرز ظاہر کرنے کی قانونی ضرورت نہیں ہوتی، اگر لوگ چاہیں تو یہ ادارے کے چیک پر 7 اعداد لکھنے کے بدلےان کو گمنام حیثیت میں صدر تک رسائی دینے کو تیار ہیں۔ایوارڈ یافتہ گروپ کی رپورٹ کے مطابق فنڈ اکٹھے کرنے والی فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ اور ڈلاس کے ارب پتی سرمایہ کار کے بیٹے ٹوم ہکس جونیئر شامل ہیں، گروپ نےاپنی رپورٹ میں فاو¿نڈیشن کے قیام سے متعلق قانونی سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا ہے۔ایونٹ سے متعلق ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام سے حاصل کیے گئے بروشر کےمطابق فنڈز ایک نامعلوم خیراتی ادارے کے نام پر اکٹھے کیے جائیں گے۔بروشر میں کہا گیا کہ اوپننگ ڈے اپ کو ہمارے والد اور دوست ڈونلڈ جوہن ٹرمپ کی یاد گارافتتاحی تقریب میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے پیچھے نومنتخب صدر کے بیٹے نہیں ہیں۔ٹرمپ کی ٹیم کی ترجمان ہوپ ہکس نے کہا کہ ارک اور ڈونلڈ ٹرمپ شکار اور ماہی گیری سے پرہیز کرتے ہیں اور وہ پارٹی کے حامیوں کی اس ایونٹ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، تاہم وہ دونوں ایونٹ سے متعلق کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔ہوپ ہکس کے مطابق اوپننگ ڈے کے ایونٹ سے متعلق جاری کردہ معلومات محض ابتدائی تصور ہے، جس کی تاحال ٹرمپ خاندان نے منظوری یا اس کی حمایت نہیں کی، ان کے بیٹوں کے ناموں کو شامل کیے بغیر کاغذی کارروائی کی گئی۔کمپین لیگل سینٹر فار رفارم گروپ کے جنرل کونسل لیری نوبل نے سی پی آئی کی رپورٹ کے بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور اس کے خاندان کی جانب سے ایک نیا ادارہ بنا کرایک مبہم خیراتی ادارے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جمع کرنا دراصل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صدر سے ملاقات کے وقت کو فروخت کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain