Tag Archives: trump

صدارتی الیکشن ….امریکی عوام نے اپنی تاریخ برقرار رکھی

نیویارک (خصوصی رپورٹ )اگر یہ کہا جائے کہ ہیلری کلنٹن ماڈرن امریکہ کی تاریخ میں سیاسی طور پر سب سے زیادہ موثر شخصیت کے طور پر سامنے آئیں تو غلط نہ ہوگا اور انہوں نے اپنے طور پوری کوشش کی کہ وہ امریکی کی تاریخ میں صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں لیکن ان کی تمام تر کوشش اور بھرپور انتخابی مہم کے باوجود امریکی عوام نے ایک بار پھر ایک خاتون کو صدر منتخب نہیں کیا ۔یوں ایک بار پھر امریکہ کسی بھی خاتون کو صدر منتخب نہیں کر سکا۔ہیلری کلنٹن کے مقابلہ میں صدر منتخب ہونیوالے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں کسی بھی عوامی پوزیشن کے لئے کبھی منتخب نہیں ہوئے ، وہ ایک ارب پتی بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ یوں اگر صدارتی الیکشن 2016کی تاریخ لکھی جائے گی تو کہا جائے گا کہ امریکی عوام نے ایک خاتون کے مقابلے میں ایک ارب پتی بزنس مین کو اپنا صدر منتخب کیا ۔واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں کہ جو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد ہوئیں تاہم وہ دوسرے مرحلے میں ناکام ہو گئیں ۔

ٹرمپ ہالی وڈاسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کا سبب

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ سپراسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے۔ ایک تقریب کے دوران رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔ہالی وڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو نے تقریب کے دوران کیلیفورنیا کے سابق ری پبلکن گورنر آرنلڈ شیوازنگر سے پوچھا کیا تم ٹرمپ کو ووٹ دوگے؟شیوازنگر نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ طے نہیں کیا ،جس پر ڈی نیرو بولے،اگر آپ ٹرمپ کی حمایت کررہے ہیں تو میر آپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کی مخالفت میں ہالی وڈ لیجنڈ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ری پبلکن امیدوارکو مکا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ٹرمپ کا دسواں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا،خاتون پھٹ پڑیں

نیویارک(این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حوالے سے الزامات کا سلسلہ رک نہ سکا اور اب دسواں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا تاہم ٹرمپ جیت کےلئے پر امید ہیں اور انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر جیتے تب ہی نتائج تسلیم بھی کریں گے جبکہ اوباما نے ٹرمپ کو جمہوریت کےلئے خطرہ اور بائیڈن نے ری پبلکن امیدوار کے بیانات کو احمقانہ قرار دیا ہے ۔جنسی حملے کاالزام لگانےوالی ایک اور خاتون ٹرمپ کے سامنے آبیٹھی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 45 برس کی کیرینا ورجینیا نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے 1988ءمیں یوایس اوپن ٹینس میچ کے موقع پر جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ الزامات کی بارش کے ماحول میں بھی ٹرمپ جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اب انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر الیکشن جیتے تب ہی نتائج مانیں گے ورنہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔