تازہ تر ین

ٹرمپ نے ایک بار پھر اربوں ڈالرزکا نقصان کر ڈالا ….پر کیسے ؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ٹوئیٹ نے ایک کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا دیا۔گزشتہ ہفتے بوئنگ کو اپنے ٹوئیٹ سے جھٹکا دینے کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ہیڈ مارٹن کے بارے میں ٹوئیٹ کی جس نے کمپنی کو مالی لحاظ سے ہلا کر رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں اس کمپنی کے ایف 35 طیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اور اس کی لاگت بہت زیادہ ہے، 20 جنوری کے بعد ان اربوں ڈالرز کو بچایا جائے گا۔اس ٹوئیٹ کے ساتھ ہی اس ایرو اسپیس کمپنی کے حصص تین فیصد سے زائد تک گرگئے۔ان شیئر کی تعداد کو دیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کو ساڑھے تین ارب ڈالرز (ساڑھے تین کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کی جانب سے تیار کیے جانے والے ایئرفورس ون کی لاگت پر اعتراض کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کمپنی کو 1.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔دوسری جانب لاک ہیڈ کمپنی نے اس ٹوئیٹ کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پروگرام کی لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کررہی ہے اور اب تک اس میں 70 فیصد تک کمی لائی جاچکی ہے۔نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایف 35 لڑاکا طیاروں کے 9 معاہدوں کی منظوری دی تھی جن کی لاگت 6.1 ارب ڈالرز تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain