لاہور(ویب ڈیسک )کرکٹ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں مگر قومی ٹیم میں دس،کیونکہ ایک پوزیشن اکمل برادران کیلئے مختص ہوچکی ہے،سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے منتخب کردہ سکواڈ میں کامران اکمل کی جگہ اب عمر اکمل کو شامل کر لیا ہے،ایک ہفتہ پہلے چیف سلیکٹر نے کامران اکمل کو ڈراپ نہ کرنے کا اشارہ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال آئی سی سی کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے پی سی بی کی اعلان کردہ ٹیم سے بڑے بھائی کامران اکمل کو ڈراپ کر کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو شامل کر لیا گیا ہے،ٹیم سے کھلاڑیوں کا ان ا?و¿ٹ ہونا عام سی بات ہے مگر اس بار کامران اکمل کا ڈراپ ہونا غیر فطری ہے۔بورڈ کے بقول کرکٹرز کا انتخاب انضمام الحق کے ہاتھوں میں ہے لیکن اسی چیف سلیکٹر نے چند روز پہلے کامران اکمل کو مزید موقع دینے کا عندیہ دیا تھا،عمر اکمل کو خراب فٹنس کی بنیاد پر دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کیا گیا،ہوسکتا ہے عمر اکمل کی فٹنس اچانک بہت اچھی ہوگئی ہو مگر حالیہ قومی ون ڈے کپ میں باصلاحیت بلے باز تین میچز میں محض 77 رنز ہی سکور کر سکے ہیں،دوسرے متاثرہ کھلاڑی ا?صف ذاکر ہیں جنہیں بغیر کھلائے ہی سلیکشن کمیٹی کو لگا کہ وہ اچھے بلے باز نہیں اور انہیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔
Tag Archives: umar-akmal
فٹنس کیوں نہیں برقرار رکھ پاتے ؟….عمر اکمل کے انوکھے بہانے منظر عام پر
لاہور (ویب ڈیسک) خراب فٹنس کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نظر انداز کیے جانے والے واحد کھلاڑی عمر اکمل خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ عمر اکمل کے مطابق ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2روز سے وہ بار بی کیو کھانے کی ڈائٹ پر ہیں اور سلاد اور پانی پر گزارہ کررہے ہیں لیکن تمام تراحتیاط کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔
عمر اکمل کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ
دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آو¿ٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں عمر اکمل نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کی گیند پر سلپ میں محمد حفیظ کے ہاتھوں صفر پر کیچ آو¿ٹ ہونے کے ساتھ ایسا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جس کی تمنا کوئی بھی کھلاڑی نہیں کرتا۔ پشاور زلمی کے خلاف اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آو¿ٹ ہونے پر عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔
عمر اکمل پھر تنازع کی زد میں ….
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔میڈیاکے مطابق تنازعات کا شکارعمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل نے اپنے ساتھی کھلاڑی عبدالوہاب کو ڈریسنگ روم سے نکال دیا جبکہ کپتان نے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔گزشتہ کئی سالوں سے اب تک مختلف تنازعوں کا شکار ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہو جانے والے عمر اکمل بڑی مشکل سے ٹیم میں واپس اپنی جگہ بنا پائے تھے کہ ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے نہ صرف الجھ پڑے بلکہ اس سے بدتمیزی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور وائٹس کے خلا میچ کے دوران عمر اکمل ان کے کھلاری وہاب ڈار سے الجھ پڑے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لاہور ریجن کے سیکریٹری شعیب ڈار نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر اکمل کی اس حرکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔سیکرٹری شعیب ڈار کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ رولز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا حق صرف منیجر کو ہے۔اس سے قبل عمر اکمل لاہور میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور حیدر آباد میں ڈانس پارٹی جیسے کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پی سی بی نے انہیں کافی عرصے تک ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تاہم گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔