Tag Archives: yasir-shah

دبئی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی

دبئی:  ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغازشان مسعود اور سمیع اسلم نے کیا تو سمیع اسلم صرف ایک رنز بنا کر گماگے کا شکار ہوگئے، سینیئربلے بازاظہرعلی بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹہرسکے اور36  کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور صرف 10 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہوگئے۔52 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی ہمت ہار بیٹھے اور 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں بھی پریرا نے آؤٹ کیا، ان کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی اسی اوور میں 2 گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے چلتے بنے، اس وقت وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اوراسد شفیق موجود ہیں۔اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس پرقومی ٹیم کو 317 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے سب سے زیادہ 29 اور ڈکویلا نے 21 رنز بنائے جب کہ ان کے علاوہ کوئی بھی مہمان بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں وہاب ریاض نے 4، حارث سہیل نے 3 ،یاسر شاہ نے 2 اورمحمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا نے 482 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 220 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

یاسرنے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

شارجہ(آئی این پی)پاکستانی سپن باﺅلر یاسر شاہ 19 ٹیسٹ میچوں میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ، لیگ سپنر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں انجام دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ اٹھارہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 112 وکٹیں لینے کا انگلینڈ کے جارج لوہمین اور سڈنی بارنس کا عالمی ریکارڈ برابر کر چکے تھے۔جارج لوہمین اٹھارہ ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ سڈنی بارنس انیس ویں ٹیسٹ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مارلن سیموئلز کو ایل بی ڈبلیو کر کے یاسر شاہ نے انیس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یاسر شاہ اس سے قبل تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں ٹیسٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ، یاسرشاہ کے تیرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد چھیاسی، چودہ میں ستاسی اور پندرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد نوے تھی۔

یاسرکے فینز نے انھیں سپر مین کا خطاب دیدیا

دبئی (آئی این پی)دبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو کے شاندار کیچ کے بعد یاسر شاہ کے فینز نے انھیں سپر مین کا خطاب دے دیا، کچھ نے تو یاسر شاہ کے جشن کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے رومن رینز کے آخری پنچ سے تشبیہ دے دی۔یاسر شاہ نے ڈیرن براوو کا اہم کیچ لیا تو سوشل میڈیا پر ان کا چرچا چل پڑاہے،کسی نے انھیں بیٹ مین تو کسی نے سپر مین قرار دیا۔،مداحوں نے یاسر شاہ کی وکٹوں کے جشن کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپین رومن رینز کے آخری پنچ سے بھی تشبیہ دی۔سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی این بیشپ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے،بولے 80 اوورز کرانے کے باوجود اس مہارت سے کیچ لینا واقعی حیران کن ہے۔

یاسر شاہ تیز ترین100 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشین بولر بن گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی اور دوسری تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ وہ دنیا کے تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے دوسرے جبکہ ایشیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 17 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا ہے۔