Tag Archives: zardari

نواز شریف کو بچنے کا راستہ بتا دیا

کراچی (غلام عبا س ڈاہری سے ) سابق صدر ،پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی حکومت ہماری ہوگی تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت نہیں بناسکے گی جبکہ میاں نواز شریف لاہور ڈویژن تک محدود ہوجائیں گے اور پورے ملک میں پی پی پی چھاجائے گی ، پرویز مشرف جتنا بھی بھاگئے انٹر پول کے ذریعے اسے پکڑ کر لائیں گے او رعدالتی کٹہڑے میں کھڑا کریں گے ، وہ گزشتہ روز زرداری ہاﺅس نواب شاہ میں پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سردار ڈاکٹر بہادر خان ڈاہری سے خصوصی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب قصہ پارینہ ہوچکے ہیں دل چاہتا ہے اسے ہمدردی کروں مگر وہ ہمدردی نہیں رحم کے قابل ہیں جب میں 11سال ، جیل میں رہا تو انہوں نے مجھ سے کھی ہمدردی نہیں کی اب میں اس سے ہمدردی کیوں کروں ؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چائیے کہ وہ سیاست کے بجائے شاعری کریں اور اور انقلابی نظمیں لکھ کر اپنے مخالفین سے انتقام لیں ، ریلیوں اور مظاہروں سے الٹا اثر ہوگا اور وہ مزید پھنستے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا باب بند ہوچکا ہے سردار ڈاکٹر بہادر ڈاہری نے خبریں سے بات چیت میں مزید بتایا ہے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات میں مزید یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو سندھ میں کہیں کچھ بھی نہیں ملے گا سندھ کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور وہ شہید بھٹو ، شہید بی بی، کی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے عوام کی بہت زیادہ خدمت کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید بتایا ہے کہ جنرل پرویز مشرف انٹر پول کے زریعے گرفتار کرکے لایا جائے گا اگر وہ پاکستان آئے تو اسے گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر پرویز مشرف جس طرح بھڑکیں مار رہے ہیں اگر اس میں جرات ہوتی تو وہ وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرتے میں بھی بیمار ہونے کے باوجود 11سال تک جیل میں رہا اور مقدمات کا سامنا کرتا رہا انہوں نے کہا ہے میں نے نہیں عدالت نے پرویز مشرف کو بھگوڑاقرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ منظور حسین وسان خوابوں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تو بہتر ہے تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہادر کو مزید بہادری دکھانا ہوگی آپ جس جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ پی پی پی کو آپ کی آپ کی ضرورت ہے سابق صدر نے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کو شاباس دی اورکہا کہ اپنا کام جاری رکھیںواضع رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی وقومی اسمبلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔

جب تک وہ تھک نہیں جاتے ۔۔ عدلیہ سے لڑتا نہیں ان کیساتھ بھاگتا ہوں

اسلام آباد:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کسی بھی مقدمے میں مک مکا کہہ دینا آسان ہوتا ہے حالانکہ ہر کیس کی ایک طویل داستان ہے،مجھ پر سیاسی بنیادوں پر کیس قائم کئے گئے جن کے دوران 4سو سے5سو تک پیشیاں ہوئیں لیکن اس کے باوجود مجھ پر بنائے گئے تمام کیسز ختم کردئیے گئے۔ میری ایک عادت ہے کہ میں عدلیہ کے ساتھ لڑتا نہیں ہوں بلکہ ان کے ساتھ بھاگتا ہوں جب تک وہ تھک نہیں جاتے۔ہم پر این آر او کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں حالانکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے این آر او اس لئے سائن کیا کیوں کہ اس میں انتخابی اصلاحات اور نواز شریف کی واپسی تھی،ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت اور ادارے کے ساتھ نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا محور جمہوریت کی بحالی اور بقا کی خاطر ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صد رآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سابق صدر غلام اسحاق خان کے دور میں12کیسز بنائے گئے جو میں نے جیل میں بیٹھ کر جیتے،مجھ پر تاریخ کا بدترین تشدد کیا گیا میری گردن اور زبان کاٹی گئی اور کہا گیا کہ میں نے خود کشی کی جبکہ بعد ازاں عدالت نے ثابت کیا میں نے خود کشی نہیں کی بلکہ مجھ پر تشدد کیا گیا۔ میرے خلاف گواہی دینے کے لئے جعلی گواہ تیار کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی گواہ میرے خلاف بیان دینے پر رضامند نہیں ہوا، میرے کیسز کی سماعت کے لئے اٹارنی جنرل آفس سے ججوں کی تقرریاں کی گئی اور ان ججز نے میرے کیسز کو طویل کیا کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ اگر میرے خلاف کیسز ختم ہوگئے تو ان کے ملازمت بھی ختم ہوجائے گی۔ 7 سال کی سزا پر میں نے 24 سال قید کاٹی جبکہ میرے خلاف ایسے کیسز بنائے گئے جن پر میں اپیل بھی نہیں کر سکتا تھا لیکن بعد ازاں مشرف دور میں ہمارے کیسز سیشن کورٹ میں منتقل ہوئے۔آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میرے میاں صاحب سے کوئی لڑائی نہیں ہے ،ایک کلرک بھی اپنے اختیارات کسی کو نہیں دیتا لیکن میں نے آئینی ترامیم کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے کبھی سیاسی انتقام نہیں لیے ، ہمارے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ میرے کچھ لوگوں نے کہا کہ پنجاب میںآپ حکومت بنا لیں لیکن میں نے میاں صاحب کو حکومت بنانے دی کیوں کہ اگر میاں صاحب کو پنجاب کی حکومت نہ دیتا تو ہم مشرف کو نہیں نکال سکتے تھے،مجھ سے پوچھا کہ مشرف کیا کریں گے تو میں نے کہا وہ گالف کھیلیں گے، اگر میں ایسا نہیں کرتا تو وہ آرمی سے مارشل لاءلگاوا دیتے۔ مفاہمت کی سیاست ہی کی وجہ سے جمہوریت پروان چڑھتی ہے اور ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے جمہوریت کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ اب کرپشن کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیوں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا بہت تیز ہوگیا ہے جب آپ گھر پہنچتے ہیں تو آپ کی کرپشن کی داستان آپ سے پہلے آپ کے بچوں کے علم میں آجاتی ہے اور وہ گھر کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پوچھتے ہیں کہ پاپا! آپ نے کرپشن کیوں کی؟

ملکی سیاست میں بھونچال ۔۔آصف علی زرداری نے نواز شریف کو آئینہ دیکھا دیا

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں تو جمہوری عمل بھی نہیں نوازشریف کی یہ سوچ بہت خطرناک ہے۔لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں آر اوز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتا تو بڑا بحران پیدا ہوجاتا لیکن میں نے جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لئے ہمیشہ سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ کھڑا ہوا لیکن نوازشریف نے مجھے پریشانی اور مشکل میں دیکھ کر غیرسیاسی قوت کی خوشنودی حاصل کی اور جب میں نے نوازشریف کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے پاس جانا چاہا تو انہوں نے انہی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے مجھ سے ملنے سے انکار کردیا۔آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کرکے بیرون ملک چلے گئے جیل تو میں نے کاٹی، اگر میں بھی تھوڑی سے مسکراہٹ دے دیتا تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا۔ عدالت نے نوازشریف کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے تو وہ اس فیصلے کو کیوں نہیں مانتے، میں نے بھی تو ایک وزیراعظم ہٹا کر دوسرے کو منصب سونپ دیا تھا، میں نہیں تو جمہوری عمل بھی نہیں نوازشریف کی یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے، انہیں چاہئے کہ وہ جمہوری عمل کو چلنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہیں جب کہ رضاربانی آزاد دانشور اور سینیٹ کے چئیرمین ہیں۔

زرداری کا ایسا جواب کہ پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی

لاہور (خبر نگار) سابق صدرآصف علی زرداری نے سینئر صحافی کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خود مختار نہ ہونے کے تاثر بارے سوال کا خوبصورت انداز میں مثال کے ساتھ جواب دیا۔ بلاول ہاﺅس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک سینئر صحافی نے سوال کیا کہ یہ تاثر ہے کہ فیصلوں کا اختیارآپ کے پاس ہے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اس تاثر کو کیسے ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں آپ کا سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی کتنے برس کے ہیں جس پر صحافی نے جواب دیا 14 برس کا۔ آصف زرداری نے استفسار کیا وہ آپ کی سنتے ہیں ؟یہ تو پھر جوان ہے جس پر آصف زرداری سمیت پریس کانفرنس میں موجود تمام رہنماﺅں اور صحافیوں نے بھی بھرپور قہقہہ لگایا۔

نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان ے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے آخری بار نواز شریف کا ساتھ دے کر حکومت کا ساتھ دیا تھا تاہم ہم نے حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دیا، ہم نے پارلیمنٹ کا ساتھ دیا تھا اور جمہوریت بچائی تھی اور اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اس سے پہلے ہمارے وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا اور ہم نے دوسرا وزیراعظم بنالیا، جلاوطنی کے دور میں ہمارے تعلقات تھے اور اس کی تردید نہیں کرتا لیکن اگر بھائی سے 4 سال تعلقات نہ ہوں، اس کے بعد فون کریں تو وہ بھی فون نہیں اٹھائے گا،  نواز شریف نے اب اپنے الفاظ واپس لے لیے ہیں تاہم اب وقت گزر چکا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ  جمہوریت کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی راستہ نہیں لیکن نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، نواز شریف سے کبھی کوئی فائدہ لیا ہے اور نہ لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی آخری بات نہیں ہوتی لیکن ابھی کسی بھی پارٹی کے ساتھ مفاہمت کی بات قبل ازوقت ہے، عمران خان ابھی فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں جب نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے جب کہ میری ان سے ملاقات ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی اور کل بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں تاہم اب  شریف خاندان کو پی پی سے کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔

جنوبی پنجاب میں زرداری کا جادو چل گیا اہم شخصیات کی پی پی میں شمولیت بارے اہم خبر

لاہور(ملک مبارک سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود عید کے بعد پارٹی کو بڑا سر پرائیز دینے کے لئے پرعزم ۔ڈیرہ غازی خان کی ن لیگ کی اہم شخصیات کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی سرکردہ اہم شخصیات اکھٹی ہونے جارہی ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان کی کھوسہ برادری کی اہم شخصیت زوالفقارعلی کھوسہ اور ان کے بیٹے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں ۔ان کے ساتھ راجن پور کی اہم شخصیات نصراللہ دریشک اور بلخ شیر مزاری بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان بزرگ شخصیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی اہم برادریاں ایک پارٹی میں شامل ہوکر الیکشن لٹریں تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا سکتے ہیں اور وہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے ان شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر سردار عبدلقیوم خان جتوئی کا اہم رول ہے کیونکہ عبد القیوم خان جتوئی کا راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بہت اچھا اثر رسوخ ہے ذرائع کے مطابق ان بزرگ شخصیات کا یہ بھی کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے نوجوان بھی شامل ہوگئے ہیں جن کو سیاست کا الف ب کا بھی پتہ نہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر 2018 کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ۔عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں چیرمین بلاول بھٹو کی آمد پر مختلف سیاسی جماعتوں جن میں ن لیگ ،ق لیگ ،تحریک انصاف کی اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں ہر سیاست دان پانامہ لیکس فیصلے کا انتظار کر رہا ہے ۔فیصلے کے بعد بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

حکومت اور کپتان کی چھٹی ،آصف زرداری کا اہم اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے چئیرمین آصف علی زرداری نےکہاہےکہ جوش سے نہیں ہوش سے بات چلے گی۔پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ کسان کے بیٹے کو وزیر بنانا چاہتا ہوں۔ آصف زرداری کاکہناتھاکہ پارٹی کو گراو¿نڈ پر مضبوط بنانا ضروری ہے۔کارکن پارٹی کا جھنڈا لے کر نکلیں۔آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے فاٹا سے پانچ وزراء بنائے۔انھوں نے تسلیم کیاکہ مانتا ہوں کہ ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا۔ آصف زرداری کاکہناتھاکہ فاٹا میں ہائی کورٹ بنانا چاہتے ہیں۔پختونوں کوجوشناخت ہم نے دی وہ کوئی نہ دے سکا۔ان کامزیدکہناتھاکہ میں کارکنوں کی طاقت سے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا ہوں۔پشاور میں پیپلز پارٹی کے جرگہ سے خطاب میں سابق صدر آصف زرداری نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عوام کیساتھ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں، عمران خان سمیت سب کا شو ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان ڈرائنگ روم سے باہر نہیں نکل سکتے جبکہ حکمران نااہل ہیں، دونوں جائیں گے اور عوام کی حکومت آئے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی آئندہ انتخابات میں اتارنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بار میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے۔ ہم عوام کو حکومت بنا کر دکھائیں گے۔

آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو اپنا فیصلہ سنا دیا

بدین(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں لوگوں کو کم از کم پیار تو دیتا ہوں اور اسی پیار سے لوگ میری جانب کھنچے چلے آتے ہیں، دوست جسے جادو کہتے ہیں وہ میرا پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں میاں صاحب کو انسانوں سے کیوں نفرت ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ہوا اور سورج سے روشنی بنائیں اور اب تو انہوں نے ہم سے گیس بھی چھین لی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے، مجھے پتا ہے نواز شریف مارچ کا انتظار کررہے ہیں تاکہ سینیٹ میں اکثریت لے سکیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، انشااللہ ہم سینیٹ بھی اکثریت لیں گے قومی اسمبلی بھی، پھر دوبارہ عوام راج کریں گے، اللہ نے چاہا تو پنجاب میں بھی حکومت بنا کر دکھاو¿ں گا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لیے ہے لیکن میاں صاحب اس منصوبے کو سمجھ ہی نہیں پارہے، سی پیک میں جتنے پروجیکٹ بنائے وہ ان کے اپنے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے، اب بلوچستان جاو¿ں گا، جن کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں وہ مجھے بلا رہے ہیں، وہ شیر کاغذی اور بلا دیسی ہوگا جو یہ نہیں جانتا کہ عوام کی کیا ضرورت ہے، روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی ضروری ہے۔

شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں، آصف زرداری

مالاکنڈایجنسی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں اور ان کے پیٹ سے لوٹا ہوا پیسہ نکلواو¿ں گا۔مالا کنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مالا کنڈ اور سوات میں جب جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا اور عوام کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے جب کہ فاٹا کے لیے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ہم اب فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنائیں گے۔ ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں، ہم نے سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں، یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ نہیں اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے۔ عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔آصف زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ پاکستان کسی کے باپ کا ملک نہیں، یہ لٹیرے جو ملک لوٹ کر لے گئے ہیں، حکومت میں آکر ان کے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے اور یہ سارا مال عوام کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضیاالحق کے شاگرد ہیں اس لئے اس ہی کی سیاست لے کر آگے چلے ہیں، بچے بچے کی زبان پر ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے، تم کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے، موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اور ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے جس سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ میاں صاحب جب جیل میں تھے تو رو رو کر ان کی حالت خراب تھی، معافی نامے لکھ کر جدہ کے محل چلے گئے، میں نے گڑھی خدابخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہے، بدین میں کہا تھا کہ اب تمام صوبے اسلام آباد سے نیا چارٹر چاہتے ہیں، میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتا اور اگر وقت آیا تو اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی شہید بھی ہونا ہے، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا اور میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہباز شریف پختونوں کا پیسہ کھارہے ہیں، لیویز جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑرہے ہیں مگر یہ تنخواہ نہیں دیتے، پختون جہاں بھی چاہیں رہیں پورا پاکستان ان کا ہے،لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے لہذا پختون کھڑے ہوجائیں اور حکمرانوں سے اپنا حق لیں۔

پنجاب کا قلعہ فتح اور شریفوں کی سیاست ختم کرنے کا اعلان

جھنگ ( ویب ڈیسک ) آصف زرداری نے مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجنے کا دعویٰ کر دیا، پنجاب کا قلعہ فتح اور شریفوں کی سیاست ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم نے پنجاب فتح کرنا ہے اور شریفوں کو ہرانا ہے۔ سابق صدر نے اعلان کیا کہ ہم نے عوام کیلئے جینا اور عوام کیلئے ہی مرنا ہے، جس طرح مشرف کو گھر بھیجا، نواز شریف کو بھی بھیجیں گے لیکن میاں صاحب گھر نہیں، “کہیں اور” جائیں گے۔ آصف زرداری کا وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ آپ روٹیاں توڑنے کے سوائ کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ آپ مدینے جائیں یا لانڈھی جیل آئیں، کھانا میں بھجواو¿ں گا۔ سابق صدر نے یہ اعلان بھی کیا کہ ابھی تو پہلا جلسہ ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔