تازہ تر ین

معین کو عمران خان کی فکرستانے لگی

کراچی (یو این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر عمران خان جونیئر کے ساتھ زیادتی ہوئی اور ان کو اچھی کارکردگی کے باوجود اتنا موقع نہیں دیا گیا جتنا انہیں ملنا چاہئے تھا۔ اسپورٹس ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال میں قومی ٹیم میں مختلف بالرز کو موقع ملنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کچھ اہم بالرز انجری کا شکار ہوگئے تھے۔چند کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی وجہ سے سزا دی گئی جبکہ بعض بالرز کو متنازع بالنگ ایکشن کی وجہ سے باہر بیٹھنا پڑا۔ ایک موقع تھا جب وہاب ریاض، جنید خان اور راحت علی کو انجریز ہوئیں جس کی وجہ سے عمران خان جونیئر اور دیگر بالرز آگے آئے۔ اس دوران عمران خان جونیئر نے میچوں میں مسلسل کارکردگی دکھائی لیکن پھر انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور محمد آصف کو سزا ہوئی تو قومی ٹیم میں خلاءپیدا ہوگیا تھاجس کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال میں بیس بالرز کو قومی ٹیم میں موقع ملا۔ معین خان نے بتایا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ پر بالنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگی تو یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ورنہ ان پر پہلے کوئی اعتماد نہیں کرتا تھا یہاں تک کہ انہیں تربیتی کیمپ میں بھی آنے نہیں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بعد یاسر شاہ کو موقع ملا اور انہوں نے سب کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنید خان کے بعد سہیل خان کو بھی موقع دیا گیا ،انہوں نے بھی ورلڈ کپ اور پھر بعد میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain