تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے” تحریک انصاف “کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (خبریں رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے 3 رکنی فل بنچ کے روبرو ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے صوبہ بھر میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کا ریکارڈ پیش کر دیا اور تحریری طور پر بتایا کہ پنجاب بھر سے 847 کارکنوں کو نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کر کے نظر بندیاں عمل میں لائی گئی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 86 مقدمات درج کر کے 293 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ لاہور سے نظر بند افراد کی تعداد 147 ہے۔ عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے بیان دیا کہ نظر بند 847 افراد کی نظر بندیوں کے آرڈر واپس لے لئے گئے ہیں۔ ان کو رہا کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایف آئی آر میں ملوث افراد متعلقہ عدالتوں سے ضمانتیں کروائیں عدالت نے نظر بندیوں کے خلاف پٹیشن موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ جبکہ مقدمات میں ملوث ضمانتوں کے لئے متعلقہ عدالتوں سے اپلائی کریں عدالت نے تحریک انصاف کے ولید اقبال کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ولید اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ صورتحال نارمل ہے۔ کوئی کنٹینرز نہیں لگایا گیا نہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ نظربندیاں غیر قانونی طور پر عمل میں لائی گئیں۔ لہٰذا تمام نظربندیاں کالعدم قرار دے کر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ان تمام افراد کو 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سیاسی بنیادوں پر نظربند کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain