تازہ تر ین

پاناما کیس میں یکدم کون سامنے آگیا؟…. ن لیگ کا یو ٹرن

لاہور( ویب ڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں ثبوت حامدخان نے نہیں شریف فیملی نے پیش کرنے ہیں کہ انہوں نے جائیداد کس ذرائع سے بنائی، اس کیس میں اب حکومت کی جانب سے نئی نئی باتیں سامنے ارہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے بیان میں قطری شہزادے کا نام تک نہیں تھا لیکن پتہ نہیں یہ قطری شہزادہ یکدم کہاں سے نمودار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے عدالت میں پیش ہونے تک ان کا پیش کردہ خط ردی کا ٹکڑا ہے، قطری شہزادے کو عدالت بلاکر پوچھنا چاہیئے اور اگر قطری شہزادے سے عدالت نے صرف 10 سوال کرلیے تو اس کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوجائیں گی۔ پاناما کیس کے حوالے سے نہ پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی مشورہ مانگا تاہم اگر مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بطور وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے، پامانا لیکس کیس میں بھی وہی ہونا چاہیئے اور نوازشریف کوبھی عدالت میں پیش ہوناچاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بیانات میں بہت تضاد ہے، حسین نواز نے خود کہا تھا کہ قطر سے کسی نے مدد نہیں کی لیکن اب قطری شہزادے کا خط منظر عام پر آ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات بلکل جائز ہیں جس پر پیپلزپارٹی کبھی بھی ہوٹرن نہیں لے گی لہذا اب وزیراعظم کے پاس فرار کی کوئی راہ باقی نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain