تازہ تر ین

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کاریٹائرمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ آگیا

لاہور (سیاسی رپورٹر) ملتان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے بارے میں چند روز سے افواہیں پھیل رہی تھیں کہ وہ اپنے بیج میٹ لیکن جونیئر لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوجی روایات کے مطابق قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیکر اپنی ذمہ داری چھوڑ دیں گے جبکہ بہاولپور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے جو موجودہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے بیج میٹ بھی ہیں اپنے دوستوں اور بہی خواہوں اور خود نئے آرمی چیف کی خواہش کے مطابق اپنی سروس جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے حوالے سے ملتان میں تو یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ شاید ان کے لئے الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس کے لئے انہوں نے اسلام آباد سے واپسی پر حتمی فیصلہ کرنا تھا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پاک بھارت سرحد اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اس نازک موقع پر پاک فوج کو نہیں چھوڑیں گے اور اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آرمی کے سابق اور ریٹائرڈ افسروں کی اکثریت نے بھی جو کسی نہ کسی مرحلے پر ان دونوں کے بیج میٹ رہے ہیں انہیں تسلسل کے ساتھ یہی مشورہ دیا تھا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ وہ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ نہ لیں۔ جبکہ وہ اصولی طور پر اگست 2017ءتک یہ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain