تازہ تر ین

محمد حفیظ کے دل کی بات آخارکار لبوں پر

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے دل کی بات آخر کار لبوں پر آگئی جن کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتے تھے مگر سلیکشن کیلئے زیر غور نہ لائے جانے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انہیں جلد ہی دوبارہ موقع ملے گا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ وہ انگلینڈ کے دورے میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے لیکن اب فٹنس کے حصول کے ساتھ ہی بالنگ ایکشن بھی کلیئر ہو چکا ہے لہٰذا ذاتی خواہش یہی تھی کہ آسٹریلین ٹور پر آل راونڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم کی نمائندگی کروں لیکن سلیکٹرز نے انتخاب نہیں کیا جس پر انہیں کوئی گلہ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے حفیظ کا کہنا تھا کہ جس طرح نئے کھلاڑیوں کو پرفارمنس کیلئے کم ازکم دو سے تین سیریز دینے کی بات کی جاتی ہے اسی طرح ہر کپتان کو بھی خود کو ثابت کرنے کیلئے کم از کم دو سال کا وقت دینا چاہئے اور اگر وہ اس دوران بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے تو پھر اس کے مستقبل پر غور ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قومی ٹیم میں سعید اجمل کی عدم موجودگی کے سبب بالنگ اٹیک میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ اسے پر کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ سلیکٹرز انہیں قابل غور سمجھیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain