تازہ تر ین

شعیب ملک گلے میں انفیکشن کے باعث پہلاون ڈے نہ کھیل سکے

برسبین(آئی این پی) مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک گلے میں انفیکشن کی وجہ سے میچ میں شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو موقع دیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک گلے کے انفیکشن کے باعث شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ محمد عرفان کی وطن واپسی کے بعد ٹیم کوجوائن کرنےوالے جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔پاکستان اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain