تازہ تر ین

منصوبوں میں تاخیر ,ذمہ داروں کیخلاف بڑی کاروائی کی تیاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زےرصدارت منگل کو ےہاں اجلاس منعقد ہوا،جس مےںمری مےں 100 بستروں پر مشتمل مدر اےنڈ چائلڈکےئر ہسپتال کے قےام کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری مےں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قےام سے علاقے کے عوام کو بہترےن اورمعےاری طبی سہولتےں ملےں گی اورمنصوبے پر تےزرفتاری سے کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت مےں مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلےز پرجدےد طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کامشن ہے اوراس مقصد کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہےں۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ہسپتال کے منصوبے کےلئے ضروری اموراور جےو ٹےکنگ کاعمل جلدمکمل کےا جائے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اور چےف اےگزےکٹو آفےسر پنجاب انفراسٹرکچر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار کی سفارشات کی روشنی میں پروگرام پرمستقبل مےں عملدرآمدکے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا-اجلاس کے دوران پنجاب صاف پانی کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا- بورڈ میں واٹر سیکٹر میں مہارت رکھنے والے باصلاحیت اور قابل افراد کو شامل کیا جائے گا- وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا اور کثیر الجہت مثبت اثرات کا حامل منصوبہ ہے- ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پروگرام کو پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانا ہے – کمپنی کے سابق افسران کی نا اہلی ، غفلت اور پیشہ ورانہ کوتاہی سے پروگرام میں بے پناہ تاخیر ہوئی ہے تاہم اب ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اس پروگرا م پرتےزی سے عملدرآمد کرنا ہے اورضروری امور جلد سے جلد طے کرنے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پےنے کے صاف پانی کے پروگرام پر عملد رآمد اوردےگراہم امورمےں نااہلی، غفلت اور غیرپیشہ وارانہ اندازکے ہرذمہ دار کے خلاف کارروائی ہوگی اور مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں سے حساب لیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ منصوبے پر محنت ، عزم اور جذبے سے سے کام کرتے ہوئے ماضی کی کوتاہیوں کی بھی تلافی کرنا ہو گی -عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے زیادہ اہم کوئی اور کام نہیں ہو سکتا- پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور حق ہے – ہمیں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے -انہوںنے کہاکہ صاف پانی پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا اور منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورلڈ بنک کے کنسلٹنٹس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی -انہوںنے کہا کہ اس بڑے پروگرام پر عملدرآمد کےلئے صاف پانی کمپنی کا اپنا ٹیکنیکل ونگ بھی ہونا چاہیے-انہوںنے ہداےت کی کہ صاف پانی پروگرام پر عملدرآمد کےلئے واضح اور جامع پلان بنا کر آگے بڑھا جائے اور7روز کے اندر اس ضمن مےں حتمی سفارشات پےش کی جائےں-انہوںنے کہا کہ باتیں بہت ہو چکیں، اب عملی اقدامات کرنا ہیں تاکہ صوبے کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے تحت صاف پانی فراہم کےا جاسکے – بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، سیکرٹری ہا¶سنگ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام کے علاوہ جرمنی کی معروف کمپنی کے کنسلٹنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کے سخت نوٹس کے بعد لاہورپولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نواں کوٹ میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان صغیر ، ہنزلہ عرف ہنی اوردےگرکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ نصیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت منگل کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانےوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے نتائج ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔دکھی انسانیت کی خدمت اےک عبادت ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے درد دل اور جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اصلاحاتی پروگرام کا ذاتی طور پرجائزہ لے رہا ہوں۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو سی ٹی سکین مشینیں مہیا کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور یہ مشینیں آﺅٹ سورس ہوں گی۔ انہو ںنے کہا کہ ہسپتالوں میں سی سٹی سکین کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain