تازہ تر ین

دفاعی چمپئن کربرنے تیسرے راﺅنڈمیں قدم جمالیے

میلبورن (نیوز ایجنسیاں) دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر، سوتیلانا کزنٹسوا، پلسکووا اور وینس ولیمز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئیں۔سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں سٹار جرمن پلیئر اور عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی کارینا وٹ تھوفٹ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-2، 6-7، (3-7) اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں امریکن پلیئر وینس ولیمز نے حریف سوئس کھلاڑی سٹیفنی ووگل کو 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے تیسرے راو¿نڈ تک رسائی حاصل کی، رشین پلیئر سوتیلانا کزنٹسوا نے فورلس کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی۔، کیرولینا پلسکووا نے بیگو کو ہرا کر تیسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی، دیگر کھیلے گئے میچز میں یوجینی بوچرڈ، کرسٹیا، جلینا جانووچ، ایلینا سوتیلانا، رسکی اور پولووچنکووا فتح یاب رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain