تازہ تر ین

کس عمر کے پاکستانی کھلاڑی ا چھا کھیلتے ہیں …. جانئیے مز ید

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان دنوں مصباح الحق اور یونس خان کی عمر پرکافی باتیں اور بحث ہورہی ہے۔جہاں تک مصباح الحق کی عمرکی بات ہے کہ ایسے ’بڑامعاملہ‘ بنانے کم ازکم یہ تو بتائیں ناں کہ 30 سے کم سال کے”کاغذی نوجوانوں“ کی پرفارمنس کا گراف کیاہے۔گزشتہ چھ سالوں کے دوران جن آٹھ پاکستانی بلے بازوں نے 40رنز فی اننگز سے زائد اوسط رنز کئے ہیں ، ا±ن میں ا±ن میں ماسوائے احمد شہزاد(25سال)اورسرفرازاحمد(29سال)کے،کوئی ایسا بلے باز نہیں ہے جس کی عمر30 سال سے کم ہوحتیٰ کہ اس عرصے کے تین ٹاپ بلے بازوں میں سے دو وہ ہیں جن کی عمر پرہی سب سے زیادہ باتیں ہورہی ہیں۔گزشتہ چھ سالوں میں یونس خان اور مصباح الحق زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل ہیں۔گزشتہ چھ سالوں میں یونس خان اور مصباح الحق زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ان چھ سالوں میں39 سالہ یونس خان 50 سے زائد اوسط سے رنزبنانے والے واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے 17 سنچریوں سمیت 57.13کی اوسط سے رنز کئے ہیں جبکہ جس کپتان کو ”بابائے کرکٹ“ کے القاب دئیے جارہے ہیں۔ا±سی42سالہ مصباح الحق نے 48.81رنزکی اوسط سے رنز کئے ہیںجبکہ ا±نہوں نے ان چھ سالوں میں 61بار گیند فضائی راستے سے باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکی ہے جو اس عرصے میں نہ کسی بھی پاکستانی بلے بازکے سب سے زیادہ چھکے ہیں بلکہ محض برینڈن میکولم(67) کے بعد د±نیاکے کسی بھی بیٹسمین کے دوسرے زیادہ چھکے ہیں جبکہ 41چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبرپر کھڑے یونس خان نوجوانوں کا منہ چڑا رہے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک سے باہر زیادہ چھکے لگانے والے ٹاپ5بلے بازوں میںسے چار کا تعلق پاکستان سے ہے اور سبھی30سال سے زائد عمرکے ہیں جن میں مصباح الحق،یونس خان، محمد حفیظ اور اسد شفیق شامل ہیں جبکہ برینڈن میکولم،کیون پیٹرسن اور ڈیوڈوارنرجیسے بلے بازوں کو بھی 20،20 چھکوں پر اکتفاکرنا پڑاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain