تازہ تر ین

فرینک لیمپرڈ نے 21سالہ پروفیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ دیا

لندن (اے پی پی) سابق چیلسی اور انگلش مڈفیلڈر فرینک لیمپرڈ نے 21سالہ طویل پروفیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ لیمپرڈ کو چیلسی کی جانب سے 649 میچز اور انگلینڈ کی طرف سے 106 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 38 سالہ لیمپرڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود ابھی تک مختلف کلبوں کی طرف سے مجھے کھیل کو جاری رکھنے کی پرکشش پیشکش کی جا رہی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پروفیشنل کیریئر کو ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے، کیریئر کے دوران 100 سے زائد میچز میں ملک کی نمائندگی اور اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، کیریئر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف، مداحوں اور فیملی کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain