تازہ تر ین

آنکھوں کوتیز حرکت دینے والے بے صبرے ہوتے ہیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کی آنکھیں بہت تیزی کے ساتھ ادھرادھر حرکت کرتی ہیں وہ بے صبرے اور جلد بازی میں فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران لوگوں کی آنکھوں کی تیز حرکات کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے لوگ بہت بے صبرے ہوتے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے انتظارکرنا پسند نہیں کرتے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی آنکھوں کی حرکات کا ان کی فیصلہ سازی کی قوت اوراضطراب سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور اگر ان سے کوئی دقت طلب کام کروایا جائے تو اس میں ناکامی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے ۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنکھوں کی تیز حرکات سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے دماغ میں اس وقت کیا چل رہا ہے اور وہ کیا سوچ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain