تازہ تر ین

ٹی ٹونٹی میچ میں ٹرپل سینچری

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بلے باز نے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹرپل سینچری بنا کر تاریخ رقم کر ڈالی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بلے باز موہت اہلاوات نے صرف 72 گیندوں پر ٹرپل سینچری بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ ماوی الیون کی جانب سے کھیلنے والے 21 سالہ موہت نے یہ ریکارڈ فرینڈز پریمیئر لیگ میں فریںڈز الیون کی ٹیم کیخلاف بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لوکل پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے پہلے تین میچوں میں موہت صرف 5 رنز ہی بنا پایا تھا۔ وکٹ کیپر بلے باز موہت اہلاوات کی اس حیرت انگیز اننگز 14 چوکے شامل تھے۔نوجوان نے نہ صرف اپنی ٹرپل سینچری سکور کی بلکہ مقررہ 20 اوورز میں مخالف ٹیم کو 416 کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ فرینڈز الیون اس ناممکن ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ماوی الیون نے میچ 216 رنز کے مارجن سے جیت لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain