تازہ تر ین

ویمنزرینکنگ میں پاکستانی کرکٹرزکی ترقی

دبئی(نیوزایجنسیاں)ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔سپر سکس مرحلے میں مزید فتوحات گرین شرٹس کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنے گی، بیٹنگ میں نین عابدی نے 2 درجے بہتری ملنے پر 26 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔بھارتی کپتان متھالی راج ایک قدم آگے بڑھ کردوسری پوزیشن پرفائز ہوگئیں، بولنگ میں پاکستانی قائد ثنامیر نے 2 درجے ترقی ملنے پر 7ویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔بلے بازوں میں میگ لیننگ، باﺅلرز میں جھولن گوسوامی اور آل راﺅنڈرز میں سٹیفنی ٹیلر بدستور سرفہرست ہیں۔، پاکستان کی بسمعہ معروف ترقی پا کر 14ویں، جویریہ خان 18ویں اور نین عابدی 26ویں نمبر پر آ گئیں، باﺅلرز میں ثناءمیر دو درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت کی متھالی راج ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئیں، علیزے پری تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں، سوزی بیٹس چوتھے اور سیٹرتھویٹ پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی بسمعہ معروف بہتری کے ساتھ 14ویں اور جویریہ خان 18 ویں، نین عابدی در درجے ترقی کے ساتھ 26ویں نمبر پر آ گئیں، باﺅلرز میں بھارت کی گوسوامی پہلے، سٹیفنی ٹیلر دوسرے، کاپ تیسرے، برنٹ چوتھے اور انیسامحمد پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی ثناءمیر دو سیڑھیاں چڑھ کر نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain