تازہ تر ین

شادی کے بعد مرد و خواتین موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم عموما دیکھتے ہیں کہ شادی کے بعد اکثر مردوخواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔شادی کے بعد میاں بیوی اکثر گھر سے باہر کھانا کھاتے ہیں، باہر چونکہ انواع و اقسام کی کھانے کی چیزیں میسر ہوتی ہیں لہذا دونوں اپنی اپنی پسند کے کھانے کھاتے ہیں اور موٹے ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن انہیں اپنے موٹا ہونے کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب شادی کے تین ماہ بعد ان کے کپڑے انہیں پھنس جاتے ہیں۔شادی کے بعد خواتین کی ایک شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کھانوں کے ذریعے اپنے شوہر کا دل لبھائیں۔ اس خواہش کی تکمیل کے لیے وہ اچھے اچھے اور خوش ذائقہ کھانے وافر مقدار میں بناتی ہیں اور نتیجتا میاں بیوی دونوں موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں۔شادی کے بعد موٹے ہونے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میاں بیوی جب تک کنوارے ہوتے ہیں انہیں اپنا لائف پارٹنر ڈھونڈنے کی فکر لاحق ہوتی ہے جس سے شادی کے بعد ان کی جان چھوٹ جاتی ہے اور وہ ذہنی طور پر پرسکون ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ذہنی آسودگی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے اس لیے میاں بیوی میں بھی موٹاپے کا رجحان شروع ہو جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain