تازہ تر ین

دبئی کے شہزادوں کو سزا کے طور پر سڑکوں کی صفائی پر لگا دیا گیا

دبئی ( خصوصی رپورٹ ) دبئی کی سڑکوں پر خطرناک سٹنٹ کرنے والے3 منچلے نوجوانوں کو سزا کے طور پر سڑکوں کی صفائی پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرا عظم اور دبئی کے حکمران نے دبئی کی سٹی واک میں بارش کے دوران کار پر خطرناک کرتبوں کا مظاہر ہ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر 17سالہ نوجوان اور اس کے دیگر 2ساتھیوں کو 30روز تک روزانہ 4گھنٹے کیلئے دبئی کی سڑکوں پر جھاڑو پھیرنے کی سزا سنا دی جبکہگاڑی کو قبضے میں لے کر واپسی کیلئے 1لاکھ درہم ادا کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔دبئی میڈیا آفس نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈرائیور اور کار میں موجود اس کے ساتھیوں کو خطرناک سٹنٹس کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان نے لوگوں کی موجودگی کے دوران بھاری ٹریفک کے ہوتے ہوئے سٹنٹس کا مظاہرہ کر کے ٹریفک قوانین اور سڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے ہدایات کی خلاف ورزی کی اور ان کے اس رویے نے لوگوں کے حفاظت اور املاک کو خطرے سے دوچار کیا جس کے بعد پولیس نے ان تینوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ وہ بونداباندی کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ اس علاقے میں موجود تھا اور ڈرائیور کر رہا تھا تاہم پھسلن کی وجہ سے اس کی کار دائیں بائیں پھسلتی رہی جو اسے بے حد اچھا لگا اور اس نے اپنے دوستوں کی حوصلہ افزائی پر سٹنٹس شروع کر دیے تاہم اسے امید نہیں تھی کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے گی۔اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے سامنے دکھاوا کر نا چاہتا تھا تاہم اس دوران اس کی گاڑی بے قابو ہو کر ٹریفک سگنلز سے ٹکراتی رہی تاہم اب اس کی گاڑی کو قبضے میں لے کر واپسی کیلئے 1لاکھ درہم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain