تازہ تر ین

میں تو بیٹنگ کر رہا ہوں, عمران پھٹیچر باﺅلر نکلے, اہم شخصیت کا کپتان بارے حیران کُن بیان

اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور باﺅلر ریلوکٹا اور ان کی باﺅلنگ کو پھٹیچر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف والے انتخابات میں ہارے،ٹربیونل میں ہارے اور پھر اپیل اور نظرثانی کی درخواست میں بھی ہارگئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں میرا خیال ہے وہ بطور باﺅلر ریلوکٹے ہوگئے ہیں اور ان کی باﺅلنگ پھٹیچر ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain