تازہ تر ین

نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یادگار شہدا کا افتتاح

اسلام آبا(ویب ڈیسک): نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یادگار شہدا کا افتتاح کردیا گیا جب کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ شہدا، غازیوں کو معتبر انداز میں یاد رکھتی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آباد میں یادگار شہدا کے افتتاح کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یادگار شہدا کا افتتاح بھی کیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ کارناموں کی قابل فخر تاریخ کی حامل فوج ہے جب کہ یادگار کی تعمیر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ شہدا، غازیوں کو معتبر انداز میں یاد رکھتی ہے اور یہ یادگار شہدا، غازیوں کے کارناموں کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain