تازہ تر ین

ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور ( ویب ڈیسک) ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ،سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، 70 مقامات پر آگاہی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل اور ٹریفک حادثات کے واقعات کے سدباب کے لئے اہم شاہراﺅں اور مین روڈ پر ایل ای ڈیز لگانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔اپریل میں 70 ایل ای ڈیز شہر کی مختلف اہم شاہراﺅں پر لگا دی جائیں گی، یہ ٹریفک کے بارے میں آگاہی پیغام چلائیں گی کہ آگے ٹریفک جام ہے یا ٹریفک کا دبا ہے۔ اپنا راستہ تبدیل کرلیں اس سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی اور شہریوں کو بھی سہولت ملے گی۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔ کینال روڈ پر مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر ایل ای ڈیز لگائی جا چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain