تازہ تر ین

بگ تھری ایشو پر پاک بھارت پنجہ آزمائی کا امکان

کراچی(ویب ڈیسک )آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری ایشو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید پنجہ آزمائی کا امکان ہے جہاں پی سی بی کا وفد اپنے حامیوں کے زور پر قرارداد کی کامیابی کیلئے بی سی سی آئی اور اس کے اتحادیوں سے مقابلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے اور خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے نفاذ کو قائم رکھنے کیلئے اپنی دولت کے زور پر رائے عامہ ہموار کر لی ہے۔ اگرچہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی کوششوں سے بگ تھری کی مخالفت میں آٹھ ووٹس کاسٹ ہوئے تھے اور زمبابوے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے قرارداد کی مخالفت کی تھی البتہ اس بار امکان ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حامیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے اتحادیوں کے درمیان زبردست زور آزمائی ہو گی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے کیلئے پی سی بی کی کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی جس کے بعد بگ تھری کی تلوار پاکستان اور اس فارمولے کے مخالف ملکوں کے سروں پر لٹکتی رہے گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل شہریارخان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے بورڈ عہدیداروں سے ملاقات کر کے ان کی ممکنہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے پر پی سی بی کی قرارداد کو اس مرتبہ ناکامی کا سامنا رہے گا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 200ملین ڈالرز بچانے کیلئے سری لنکا کے علاوہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنی دولت کے بل پر اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بگ تھری کے خاتمے کی حتمی منظوری رواں ماہ دی جانا ہے تاہم اس پر باقاعدہ عمل جون سے شروع کیا جائے گا۔نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain