تازہ تر ین

پانامہ کیس, ن لیگ کا ثبوتوں کیساتھ جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ

لاہور(حسنین اخلاق)مسلم لیگ ن کا پانامہ لیکس جے آئی ٹی میں قطری سرمایہ کاری کے مکمل ثبوتوں کے ساتھ جانے کا فیصلہ،حسن نواز اور حسین نوازخود پیش ہوکر خاندان کی نمائندگی کریں گے۔آف شور کمپنی میں براہ راست نام نہ ہونے کے باعث وزیراعظم کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلب نہیں کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف دورغ گوئی اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا جائے،مقدمہ جیتنے یا کمیشن بننے کی صورت میں حکومت کو فائدہ ہوگا،قانونی ٹیم کا ن لیگ کو مشورہ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دئیے جانے کے بعدشریف خاندان کا اپنے کیس کو نئی ترتیب اور مکمل ثبوتوں کے ساتھ ازسرنو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مکمل” لین دین کے ثبوتوں“قطری سرمایہ کاری کے بھی نئے ثبوت دئیے جائیں گے جس میں کاروبار کے حوالے سے دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی ”کارسپونڈنس “ شامل ہیں۔ن لیگی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے دونوں صاحبزادے حسن نواز ،حسین نواز یا کوئی ایک خود جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوکر اپنے خاندان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہ ہونے کے باعث انہیں جے آئی ٹی میں طلب نہیں کیا جائیگا۔اسی طرح کیپٹن(ر) صفدر ،مریم نواز اور اسحاق ڈار کو صرف ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی میں بھیجا جائے گا ورنہ ان کی قانونی ٹیم ہی انکی جانب سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ کارسپونڈنس کرے گی۔وزیراعظم پاکستان کو ان کے قانونی ماہرین نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دروغ گوئی اور ہتک عزت کے الزامات کے تحت عدالت سے رجوع کیا جائے جس میں انکی 2014ءسے 2017ءتک کے دوران کی گئی تقاریر اور پریس کانفرنسوںکو بطور ثبوت پیش کیا جائے گا اور اگر اس پر عدالت انکے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63 کی براہ راست زد میں آکر ازخود نااہل ہوجائیں گے جبکہ اس امید کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ اگر عدالت اس پر کوئی کمیشن بھی تشکیل دےدے تو بھی مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain