تازہ تر ین

کل بھوشن کیس کی سماعت, عالمی عدالت نے طریقہ کار واضح کردیا

دی ہیگ(آئی این پی)عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے حوالے سے کیس کی عوامی سماعت کا آغاز 15 مئی سے کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انصاف کے ادارے آئی سی جے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کیس کی عوامی سماعت کا اعلان کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے بھارت نے آئی سی جے کو خط لکھ کر کلبھوشن یادیو کی سزا کے معاملے پر پاکستان پر ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے گذشتہ ماہ موت کی سزا سنائی تھی۔آئی سی جے کے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 مئی کو ہونے والی سماعت دو حصوں میں مکمل کی جائے گی، پہلے حصے میں عالمی عدالت بھارت کے دلائل جبکہ دوسرے حصے میں پاکستان کا موقف سنے گی۔بیان کے مطابق ان سماعتوں کو عالمی عدالت کی ویب سائٹ اور اقوام متحدہ کے آن لائن ٹیلی ویژن چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا۔پیرکو بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ اپیل میں کہا گیا تھا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود پاکستانی انتظامیہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی فراہم نہیں کررہی۔اپنی اپیل میں بھارت نے مقف اختیار کیا تھا کہ اسے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا علم ہوا۔بھارت نے مطالبہ کیا تھا کہ آئی سی جے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی منسوخی کو یقینی بنائے اور اسے ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی قرار دے۔بھارتی اپیل سامنے آنے کے بعد گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی درخواست اور عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کا جائزہ لے رہے رہا ہے جس کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ ایک دو روز میں اپنا بیان جاری کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain