تازہ تر ین

استقبال رمضان،اشیائے خوردنوش دوگنی، افسران ٹھنڈے کمروں تک محدود

لاہور (خصوصی رپورٹر) ماہ رمضان کا استقبال اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ایک ماہ میں 50 فیصد تک اضافہ طلب میں اضافے کی وجہ سے ناقص اشیاءکی بھی فروخت شروع پرائس کنٹرول کی ٹیمیں ٹھنڈے کمروں تک محدود تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے لئے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ آرہا ہے مگر کمزور ایمان تاجر اس با برکت مہینے کو ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بنا لیتے ہیں کیونکہ ماہ رمضان میں ہر شہری دل کھول کر خرچ کرتا ہے اس لیے طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے اور شہریوں کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں ایک ماہ قبل لاہورشہر میں پیاز 15 روپے سے 20 روپے آٹا 30 روپے سے 35 روپے ,مرغی کا گوشت 210روپے سے 220 روپے انڈے 75 روپے سے 80روپے آلو 30 روپے سے40 روپے دال چنا 115روپے سے 120 روپے ،دال ماش160 روپے سے 200 روپے کالے چنے 100 روپے سے 120روپے، سفید چنے 140 روپے سے150 روپے ، بیسن 110روپے سے 120روپے اورچاول کی قیمت95 روپے سے بڑھ کر115روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے اضافہ کر دیا گیا، شہر میں ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہوگئی ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو10 روپے اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1021 اور کمرشل سلنڈر 4227 روپے کا ہوگیا ہے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مصنوئی قلت پیدا کر کے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی ہیں ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیاعرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سرکاری ایل پی جی ٹرمینل سنبھالنے والی کمپنی نے ایک ہفتہ میں 11900 میٹرک ٹن کے 2 جہازوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا جس سے ایل پی جی کا ایک جہاز(ایل پی جی ماری تھری )6700میٹرک ٹن ایل پی جی لیکر واپس چلا گیا اور دوسرا جہاز گزشتہ 10 دن سے 5200 میٹرک ٹن لئے کھڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی اور سرکاری خزانے کو 4 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain