تازہ تر ین

پاکستانی نوجوان کا حیرت انگیز اقدام ، دانتوں سے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(خصوصی رپورٹ)یوں تودنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان نت نئے اور انوکھے کارنامے سر انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے حیرت انگیز کارنامے کا مظاہرہ کرکے نا صرف لوگوں کو دنگ کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔اکیس سالہ یہ نوجوان اپنے دانتوں کے ذریعے بھاری بھرکم اینٹیں اٹھانے کی خوب صلاحیت رکھتا ہے۔اس نوجوان نے بغیر ہاتھ لگائے دانتوں کے ذریعے آٹھ اینٹیں اٹھانے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ شائقین حیرت زدہ رہ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain