تازہ تر ین

دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار اور ان کے اہل خانہ اس وقت پریشان ہوگئے، جب انہیں 22 جون کو سلسلہ وار فون کالز اور پیغامات موصول ہوئے۔ لوگوں نے دلیپ کمار کے گھر بار بار فون کرکے ان کے موت سے متعلق معلومات حاصل کیں، موبائل اور سوشل میڈیا پر بھیجے گئے پیغامات میں یہی سوال کیا کہ دلیپ کمار کی موت کیسے ہوئی؟۔دراصل سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جھوٹی خبر کے وائرل ہونے کے بعد دلیپ کمار کے لاکھوں شائقین پریشان ہوگئے، جس وجہ سے انہوں نے ان کے گھر فون کرکے معاملے کی معلومات حاصل کی۔ سلسلہ وار فون کالز اور پیغامات کے بعد بلآخر دلیپ کمار کو سلسلہ وار ٹوئیٹ کرنے پڑے، جن میں انہوں نے اپنی بہتر ہوتی صحت سے متعلق معلومات دی۔ یہ بھی پڑھیں: یوسف خان سے دلیپ کمار تک اداکار کا ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ وہ خرابی صحت کے باعث کچھ وقت کے لیے اپنے مداحوں سے دور رہے، مداحوں کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے خدا کا شکر بجالاتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے، اس رمضان میں ان کی صحت کافی بہتر ہے، تاہم باقاعدگی سے ادویات لینے اور نیند کی کمی کے باعث وہ روزہ نہیں رکھ سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain