تازہ تر ین

ٹرو کے روز بھی چڑیا گھر میں زبردست رش ، زو سفاری تک مفت شٹل سروس

لاہور (کرائم رپورٹر)عیدالفطر کے دو روز صوبائی دارالحکومت کے مختلف تفریحی پارکوں اور چڑیا گھر میں لوگوں کا خوب رش رہا تاہم گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال تفریح کے لیے آنیوالوں کی تعداد میں کچھ کمی واقع ہوئی۔ تفریحی پارکوں اور چڑیا گھر کی کنٹینوں پر ناقص اور غیر معیاری اشیاءمہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں۔ شہر کے سینما گھروں اور تھیٹروں پر بھی خاصا رش دیکھنے میں آیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور یوں نے عیدالفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی تاہم شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے دن بھر ویرانی رہی تاہم شام کے اوقات میں جیلانی پارک (ریس کورس) باغ جناح، گلشن اقبال ، ماڈل ٹاﺅن پارک سمیت دیگر تفریحی پارکوں میں بچوں عورتوں اور مردوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جبکہ چڑیا گھر میں بھی دونوں دن بھی رش رہا۔ یہاں پر امرقابل ذکر یہ ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال تفریحی پارکوں اور چڑیا گھر میں لوگوںکے رش میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی۔ اس کی بنیادی وجہ شدید گرمی اور حبس قرار دی جارہی ہے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی تاہم حبس نے ڈیرے جمائے رکھے پارکوں اور چڑیا گھر میں واقع کنٹینوں پر ناقص اور غیر معیاری اشیاءمہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں ۔ منچلے نوجوانوںک کی بڑی تعداد بھی پارکوں میں پہنچ گئی شہر کے سینما گھروں اور تھیڑوں میں شائقین کی بڑی تعداد تفریح کیلئے آئی فوٹریس سٹیڈیم، ریگل چوک، مین بلیوارڈ لبرٹی میں بھی خاصا رش رہا جس کی وجہ سے اکثر مقامات پر ٹریفک جام رہی پولیس اور منچلے نوجوانوں کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain