تازہ تر ین

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی راہیں جدا ہونے بارے خبر نے کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزراءکی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات سنگین ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے حوالے سے ان سے مشاورت نہ کرنے اور یک طرفہ فیصلے کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ِذمہ دار ذرائع نے خبریں کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزراءاور رہنماﺅں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے سخت خلاف ہیں‘ بالخصوص پیپلز پارٹی کے کچھ ایسے سابق وزراءجن پر مالی بدعنوانیوں کے سنگین الزامات ہیں انہیں تحریک انصاف میں بغیر مشاورت کے شامل کرنے کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی کو شدید تحفظات ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain