تازہ تر ین

سابق وزیر خارجہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نےپانامہ کیس میںایک طرف تو (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے اور دوسری طرف پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی پی پی کے ساتھ پرانی رفاقتیں ختم کراتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی میں دھڑا دھڑ شامل کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماء حنا ربانی کھر اور انکے والد ربانی کھر اگلے ہفتے تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان سے ملاقات کرنے اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں پر ممکن ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیں، واضح رہے کہ اس سے قبل کھر خاندان کو سیاست میں اِن کروانے والے اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء مصطفیٰ کھر بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حنا ربانی کھر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain